Tuesday, April 22, 2025
Homeٹرینڈنگسونیا گاندھی نے بی جے پی حکومت پر انتقامی سیاست کرنے کا...

سونیا گاندھی نے بی جے پی حکومت پر انتقامی سیاست کرنے کا الزام لگایا

- Advertisement -
- Advertisement -

نئی دہلی: کانگریس کی عبوری صدر سونیا گاندھی نے جمعرات کو،معاشی سست روی کو لیکر بی جے پی حکومت کو تنقید کا نشانہ بنایا اور اس پرانتقام       کی سیاست میں ملوث ہونے کا الزام لگایا۔کانگریس ذرائع کے مطابق،سونیا گاندھی نے جمعرات کو پارٹی کیجنرل سکریٹریوں،ریاستی انچارجز،ریاستی یونٹ کے سربراہان اور دیگر کے اجلاس میں خطاب کرتے ہوئے یہ بات کہی۔

پارٹی ذرائع کے مطابق،سونیا نے 2007اور 2009کے درمیان معاشی سست روی سے نمٹنے میں یو پی اے حکومت کی کامیابیوں کو بھی یاد کیا۔اور پارٹی کے رہنماؤں کو بتایا کہ ہماری حکومت نے معاشی بد حالی کے دوران معیشت کو سست روی سے نکالا ہے۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ کس طبرح یو پی اے حکومت کے دوران کانگریس حکومت ملازمتیں پیدا کرنے میں کامیاب رہی تھی۔پارٹی ذرائع نے کہا کہ ”اقتصادی سست روی پر حکومت پر طنز کرتے ہوئے سونیا گاندھی نے پارٹی رہنماؤں کو بتایا کہ حکومت کئی شعبوں میں ملازمتوں کو بچانے میں ناکام رہی ہے۔

سونیا گاندھی کی پارٹی کے سینئیر قائدین کے ساتھ،پارٹی کا عبوری صدر مقرر کئے جانے کے بعد پہلی ملاقات ہے۔