Thursday, April 24, 2025
Homeٹرینڈنگسپریم کورٹ میں ایودھیا فیصلہ پرنظر ثانی کی در خواست دائر کی...

سپریم کورٹ میں ایودھیا فیصلہ پرنظر ثانی کی در خواست دائر کی گئی

- Advertisement -
- Advertisement -

نئی دہلی: جمعیت علمائے ہند کی طرف سے ایودھیا کیس سے متعلق پیر کو،سپریم کورٹ میں نظر ثانی کی در خواست دائر کی گئی ہے۔یہ در خواست ایودھیا تنازعہ کے قانونی وارث مولانا سید اشہد رشیدی نے دائر کی ہے۔در خواست میں سپریم کورٹ کی جانب سے9 نومبر کوسنائے گئے فیصلے پر نظر ثانی کرنے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔ذرائع کے مطابق،جمعیت نے عدالت کے اس فیصلے کے ان تین نکات پر توجہ دی ہے،جن میں تاریخی غلطیوں کا ذکر ہے۔لیکن فیصلہ اس کے بالکل بر عکس آیا ہے۔

در خواست میں کہا گیا ہے کہ،ہندو جما عتوں کے حق میں فیصلہ سناتے ہوئے سپریم کورٹ نے14 اہم نکات پر غلطی کی ہے۔ اس بات کا کوئی پختہ ثبوت نہیں ہے کہ اس مسجد کو مندر توڑ کر بنایا گیا تھا۔22-23 دسمبر 1949 کی رات بتوں کو اندرونی دیوار میں رکھنا بھی غلط تھا،یہ بات سپریم کورٹ نے اپنے فیصلے میں بتائی۔6دسمبر1992کو متنازعہ ڈھانچے کو توڑ نا بھی غلط تھا۔لیکن ان غلطیوں پر انہیں سزا دینے کے بجائے،انہین پوری زمین دی گئی۔ در خواست میں کہا گیا ہے کہ عدالت اس فیصلے پر دوبارہ غور کرے۔

در خواست گزار کا کہنا تھا کہ وہ اس معاملے کی ھساس نوعیت کا شعور رکھتے ہیں اور تنازعہ میں معاملے کو پر سکون کرنے کی ضرورت پر غور کرتے ہیں،تاکہ ہم ہمارے ملک میں امن اور ہم آہنگی بر قرار رہے۔تاہم یہ عرض کیا گیا ہے کہ انصاف کے بغیر امن نہیں ہو سکتا۔