Thursday, April 24, 2025
Homeٹرینڈنگسی آئی ایس ایف کے جوان نے اپنی اہلیہ کو دیا زہر،خو...

سی آئی ایس ایف کے جوان نے اپنی اہلیہ کو دیا زہر،خو د بھی کی خودکشی کی کوشش

- Advertisement -
- Advertisement -

علی گڑھ :اتر پردیش کے علی گڑھ ضلع میں منگل کے روز سی آئی ایس ایف کے ایک جوان نے اپنی اہلیہ کو مبینہ طور پر زہر دیکر مارنے کے بعد خود بھی خود کشی کرنے کی کو شش کی۔مذ کورہ جوان،اجیت،علی گڑھ کے ایک اسپتال میں اپنی زندگی کی جنگ لڑ رہا ہے۔

یہ افسوسناک واقعہ اس وقت سامنے آیا،جب یہاں کاسم پور پاور ہاؤس میں تعینات اجیت نے منگل کے روز کام پر نہیں آیا اور کوئی خبر بھی نہیں دی تھی۔سی آئی ایس ایف کا ایک اور جوان تفتیش کے لئے اس کے گھر گیا،لیکن جب گھر کے اندر سے کوئی جواب نہیں ملا تو اس نے پولیس کو مطلع کر دیا۔

32سالہ اجیت کمار کی حالت تشویشناک ہے،جبکہ 30سالہ اس کی اہلیہ جولی اس وقت مردہ حالت میں پائی گئی،جب پولیس نے ان کے گھر کا دروازہ توڑ دیا۔ابتدائی تفتیش میں انکشاف ہوا ہے کہ پتنہ کا رہائشی اجیت پچھلے دو سالوں سے افسردگی کے دور سے گذرہا تھا۔اسے اپنی بیوی کے کسی غیر مرد کے ساتھ ناجائز تعلقات ہونے کا شبہ تھا۔

پولیس کو دئے گئے اپنے بیان میں اجیت نے بتایا کہ اس نے اپنی بیوی کو سلفاس کی گولیاں دی تھیں اور خود بھی وہی کھا لیا تھا۔اس نے مزید کہا کہ ”اس نے اپنے گھر کا دروازہ اندر سے بند کر دیا تھا اور چابیاں پھینک دی تھیں۔اس جوڑے کا ایک دو سال کا بیٹا ہے۔سرکل آفیسر انیل سمانیہ نے بتایا کہ کاتون کی لاش کو پوسٹ مارٹم کے لئے اسپتال بھیج دیا گیا اور جوڑے کے کنبہ کے افراد کو اس بارے میں اطلاع دی گئی ہے۔