عادل آباد۔ عادل آباد سے تعلق رکھنے والے دو نوجوان پانی کے بیچ سیلفی لینے کی کوشش میں غرق ہوگئے ۔ دو متوفی سونو (22 ) اور سوفیل (23 ) دیگر دو کے ساتھ محرم کی رسومات کا مشاہدہ کرنے سیکل پر چندراپور ضلع کے راجورہ گئے ہوئے تھے۔ گھر واپس ہوتے ہوئے جمعرات کو یہ چاروں پیننگ مکڈ آباد ، مہاراشٹرا میں کشتی رانی کرنے گئے ۔ جب یہ لوگ پانی کے بیچوں بیچ پہنچ گئے تو ان میں سے ایک نوجوان نے کشتی پر سیلفی لینے کی کوشش کی جس کی وجہ سے کشتی ایک طرف جھک گئی اور پانی میں الٹ گئی ۔ مقامی لوگوں نے نوجوانوں کو غرقاب ہوتے ہوئے دیکھ کر ان کو بچانے کی کوشش کی تاہم ان میں سے دو پہلے ہی ڈوب چکے تھے ۔ دیگر دو نوجوان عمیر اور عرفان کو علاج کے لئے ریمس منتقل کردیا گیا ۔