Tuesday, June 10, 2025
Homeتازہ ترین خبریںسیلم پور تشدد: جیل انتظامیہ نے ملزم کی طبی رپورٹ پیش کی

سیلم پور تشدد: جیل انتظامیہ نے ملزم کی طبی رپورٹ پیش کی

- Advertisement -
- Advertisement -

نئی دہلی: منڈولی جیل انتظامیہ نے جمعرات کے روز سیلم پور تشدد کیس کے ایک ملزم کے طبی علاج سے متعلق رپورٹ پیش کی۔کڑ کڑ ڈوما عدالت کے رو برو دائر اپنی رورٹ میں،عہدیداروں نے کہا ہے کہ ملزم معین الدین ”اس کے دائیں ہاتھ کے پھٹنے سے زخمی ہوا تھا“۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ اسے 20 دسمبر کو سنٹرل جیل،منڈولی لایا گیا تھا اور اگلے ہی دن جیل کی او پی ڈی میں انچ پڑ تال کی گئی اور ضرورت کے مطابق علاج کیا گیا تھا۔رپورٹ میں یہ بھی دعویٰ کیا گیا ہے کہ ملزم کو دائیں ہاتھ میں درد کی شکایت پر 23دسمبر کو آرتھو ایمر جنسی جی ٹی بی اسپتال ریفر کیا گیا تھا،جہاں اس کا جی ٹی بی اسپتال میں تفصیلی معا ئنہ کیا گیا اور ضرورت کے مطابق علاج فراہم کیا گیا۔

”اس کا 26 دسمبر کو جیل او پی ڈی میں معائنہ کیا گیا۔معین الدین نے اپنے دائیں ہاتھ پر ہونے والے زخموں کے علاج معالجے کے لئے درخواست دی تھی۔ دہلی پولیس نے سیلم پور میں 17دسمبر کو شہریت ترمیمی قانون کے خلاف پر تشدد احتجاج کے بعد 14افراد کو گرفتار کیا تھا اور انہیں 14دنوں کی عدالتی تحویل میں بھیج دیا تھا۔