Wednesday, April 23, 2025
Homesliderسیمی فائنل کی دوڑ مزید دلچسپ ،ہندوستان کو آخری مقابلہ کھیلنے کا...

سیمی فائنل کی دوڑ مزید دلچسپ ،ہندوستان کو آخری مقابلہ کھیلنے کا فائدہ ہوگا

- Advertisement -
- Advertisement -

حیدرآباد ۔ رواں ٹی 20 ورلڈ کی سیمی فائنل کی دوڑ میں تیزی آنے کے ساتھ افغانستان کے خلاف ہندوستان کی شاندار کامیابی نے اس  دوڑ کو مزید دلچسپ بنادیا ہے ۔ہرٹیم اس نتیجہ سے کس طرح متاثر ہوئی  ہیں اس نے دوسرے سیمی فائنل مقام کےلئے 4 ٹیموں میں مسابقت بڑھا دی ہے ۔ سوپر 12 مرحلے میں نو میچوں کے بعد صرف ایک سیمی فائنلسٹ ٹیم سامنے آئی ہے ۔ وہ مقام پاکستان کا ہے، جس نے منگل کو نمیبیا کو شکست دینے کے بعد سیمی فائنل میں رسائی حاصل کرلی ہے ۔ ان کی بڑی جیت کا مطلب ہے کہ سوپر 12 کے گروپ 2 سے صرف ایک سیمی فائنل جگہ باقی ہے لیکن اس دوسرے مقام کی دوڑ میں مقابلہ بہت سخت ہو رہا ہے۔ اسکاٹ لینڈ واحد ٹیم ہے جو دوڑ سے باہر ہے۔ نیوزی لینڈ، افغانستان، ہندوستان اور نمیبیا اب بھی اعداد وشمار کے لحاظ سے اس سیمی فائنل میں جگہ بنانے کی دوڑ میں ہیں جو سوپر 12 مرحلے کا ایک سنسنی خیز نتیجہ ہو سکتا ہے۔ سیمی فائنل تک پہنچنے کے لیے کم از کم پوائنٹس4 درکار ہیں ۔ سیمی فائنل تک پہنچنے کے لیے زیادہ سے زیادہ 8 نشانات کی ضرورت ہےجو پاکستان نے حاصل کرلئے ہیں

 افغانستان اس وقت دوسرے مقام پر ہے اس نے چار نشانات حاصل کئے ہیں اور 4 مقابلوں میں شرکت کے بعد اس کا رن ریٹ 1.481 اور اسے اپنا آخری مقابلہ نیوزی لینڈکے خلاف کھیلنا ہے ۔ نیوزی لینڈ کو شکست دیکر وہ سیمی فائنل میں رسائی حاصل کرسکتی ہے لیکن اس کے بعد رن ریٹ کا عمل دخل رہے گا کیونکہ  افغانستان کی ہندوستان سے بھاری شکست نے گروپ 2 میں اس کے موقف کو شدید نقصان پہنچایا ہے ۔سیمی فائنل میں رسائی کے لیے انہیں اب اپنے آخری گروپ گیم میں نیوزی لینڈ کو ہرانا ہوگا، اور اس کے باوجود اس میچ میں فتح کافی نہیں ہوگی، حالانکہ ان کے پاس گروپ میں اب بھی بہترین  رن ریٹ ہے۔ نیوزی لینڈ سے  شکست کا مطلب وہ یقینی طور پر باہر ہوجائیں ۔ اگر گروپ 2 کے اگلے سیٹ کے نتائج آتے ہیں اور نیوزی لینڈ نے نمیبیا کو شکست دی اور ہندوستان نے اسکاٹ لینڈ کو ہرا دیا، تو یہ سب رن ریٹ  پر آجائے گا اگر اتوار کو افغانستان نے نیوزی لینڈ کو شکست دی تب حالات اور پیچیدہ ہوجائیں گے ۔

سیمی فائنل کی دوڑ میں نیوزی لینڈ تیسرے مقام پر ہے جس نے تین مقابلوں میں 4 نشانات اور 0.816 کا  رن ریٹ حاصل کیا ہے ۔نیوزی لینڈ کو اب نمیبیا اور افغانستان کے خلاف مقابلے کھیلنے ہیں۔اگر وہ اپنے باقی دو میچ جیت جاتے ہیں تو وہ آسانی سے سیمی فائنل میں رسائی حاصل کرلے گی۔سیمی فائنل کی دوڑ میں ہندوستان چوتھے مقام پر جس نے تین مقابلوں سے صرف 2 نشانات حاصل کئے ہیں اس کا رن ریٹ  0.073 ہے اور اسے اب  اسکاٹ لینڈاور نمیبیا جیسی آسان ٹیموں کا سامنا ہے  اور ان کے خلاف بڑی کامیابی انہیں سیمی فائنل میں لے جانے کی راہ ہموار کرسکتی ہے  ۔ہندوستان کو گروپ کا آخری مقابلہ کھیلنے کا فائدہ ہوگا کیونکہ جب تک سیمی فائنل کی صورت حال واضح ہوگی اور اگر رن ریٹ کا معاملہ آئے گا تو پھر ہندوستانی ٹیم اس مناسبت سے بیٹنگ اور بولنگ کا منصوبہ تیار کرسکتی ہے ۔