نئی دہلی ۔ ہندوستان کے سابق کپتان سنیل گواسکر نے کہا کہ ملک میں ہر کوئی یہ چاہے گا کہ ویراٹ کوہلی اپنے 100 ویں ٹسٹ میں سنچری بنائیں۔جیسے ہی میزبان ہندوستان دو میچوں کی سیریز کے پہلے ٹسٹ میں سری لنکا سے مقابلہ کرنے کےلئے میدان میں اتررہا ہے ، کوہلی کھیل کے طویل ترین فارمیٹ میں 100 واں مقابلہ کھیل رہے ہیں اور شائقین ریکارڈ مقابلے میں ریکارڈ اننگز کے منتظر ہیں ۔
چاہے کوہلی فیلڈنگ کررہے ہوں یا بیٹنگ کے لیے رنز بنارہے ہوں عوام کاجوش عروج پر رہے گا ۔ ہجوم یہی کرتا ہے، خاص طور پر جب گھریلو شائقین میدان میں ہوں ۔ ہر کوئی یہ چاہے گا کہ وہ اپنے 100ویں ٹسٹ میں سنچری بنائے۔ ناقابل یقین سفر، مجھے یاد ہے کہ اس نے 2011 میں ویسٹ انڈیز میں ڈیبیو کیا تھا لیکن آج بھی ان میں وہیں جذبہ ہے ۔ گواسکر نے بی سی سی آئی ٹویٹر پر پوسٹ کی گئی ایک ویڈیو میں ان خیالات کا اظہار کیا ہے ۔
گواسکر نے پھر اس احساس کو یاد کیا جو ایک کرکٹر کو اپنے 100 ویں ٹسٹ سے پہلے ملتا ہے۔ سابق کپتان نے کہا کہ اپنے ملک کے لیے 100 واں ٹسٹ کھیلنے کا مطلب ہے کہ آپ ایک کامیاب کھلاڑی رہے ہیں۔گواسکر نے کہا اپنے ملک کے لیے 100 واں ٹسٹ کھیلنا ایک ناقابل یقین احساس ہے، جب ہم اپنے گھر کے احاطے میں بچپن میں کھیلتے تھے، ہم ہندوستان کے لیے کھیلنے کا خواب دیکھتے تھے۔ ایک ناقابل یقین احساس ہوتا ہے ۔
انہوں نے مزید کہا کہ 100 ویں ٹسٹ تک پہنچنے کا مطلب ہے کہ آپ نے ملک کے لیے بہت کامیابی کے ساتھ کھیلا ہے۔ یہ ایک ایسا احساس ہے جہاں آپ کے ذہن میں بہت سے خیالات آتے ہیں۔ کوئی کیریئر ہموار نہیں ہوگا، وہاں اونچائیاں ہوں گی۔ دریں اثنا، اپنے 100 ویں ٹسٹ سے پہلے کوہلی نے سری لنکا کے خلاف بڑے دن اور خصوصی میچ کے لیے میدان میں اترنے پر جوش کا اظہار کیا۔کوہلی سری لنکا کے خلاف پہلا ٹسٹ شروع ہونے کا انتظار نہیں کر سکتے۔ 33 سالہ کرکٹر نے ایک پوسٹ شیئر کی جس میں انہیں کھیل کے لیے تیار ہوتے دیکھا جا سکتا ہے۔کوہلی جو اس سال کے شروع میں ہندوستان کے ٹسٹ کپتان کے عہدے سے سبکدوش ہوگئے تھے، ہندوستان کے ٹسٹ کپتان کے طور پر کوہلی سب سے زیادہ 68 ٹسٹ کھیلنے کا ریکارڈ رکھتے ہیں۔