Thursday, April 24, 2025
Homeٹرینڈنگشاطر دھوکہ باز،7 لڑکیوں سے شادی کرنے والا گرفتار

شاطر دھوکہ باز،7 لڑکیوں سے شادی کرنے والا گرفتار

- Advertisement -
- Advertisement -

 چینائی۔ چینائی میں پولیس نے ایک شخص کو گرفتار کرلیا جس نے سات لڑکیوں سے شادی کی ہے اورمزید چھ لڑکیوں کے ساتھ جنسی تعلقات بنائے تھے لیکن اس شاطر شخص نے کسی دوسری خاتون کو اپنی کسی دوسری شادی کی بھنک تک ہونے نہی دی ہے۔ 42سالہ راجیش پرتھوی نے چینائی میں ایک ٹیلی مارکٹنگ کمپنی قائم کی اور اس میں کام کرنے کیلئے اس نے 22 لڑکیوں کا تقررکیا تاہم اس نے کمپنی کی سات لڑکیوں سے شادی کی۔

دلچسپ بات یہ ہے کہ ان لڑکیوں میں سے کسی ایک کو بھی دوسری لڑکیوں سے ہوئی شادی کے بارے میں علم نہیں تھا۔ساتھ ہی اس نے مزید 6 لڑکیوں کے ساتھ جنسی تعلقات بھی بنائے ۔بالاخر پولیس نے اس کو گرفتار کرلیا۔اس نے دسویں جماعت تک تعلیم حاصل کی تھی۔

اس نے پولیس عہدیدار کے لباس میں تصویر بھی کھنچوائی اور یہ ثاثر دینے کی کوشش کی کہ انکاونٹر کے ماہر ہونے اور دو انکاونٹر کرنے پراس کو معطل کردیاگیا۔اس نے یہ کمپنی 2017 میں قائم کی تھی اور تب ہی سے وہ لڑکیوں کا تقررکرتے ہوئے یہ کام کررہا تھا۔اسی دوران ایک لڑکی کے اغوا کی اس کے والدین کی جانب سے کی گئی شکایت کی بنیاد پر پولیس نے جب اس سے پوچھ گچھ کی تو یہ سارا معاملہ سامنے آیا۔

ملزم کی شناخت تری پور ضلع کے آر راجیش پرتھوی کے نام سے ہوئی ہے ، جس کے خلاف آندھرا پردیش کے مقام تیروچی ، کوئمبٹور ، تروپور ، تروپتی اور کلاہشتی میں ازدواجی تعلقات کے کم از کم چھ مقدمات زیر التوا ہیں۔اسے ایک بار تروپتی میں گرفتار کیا گیا تھا۔ ضمانت پر باہر آنے کے بعد  وہ مختلف مقامات پر چلا گیا۔ اس نے مبینہ طور پر لوگوں سے انکے بچوں کو میڈیکل نشستیں دلانے کا وعدے پر 30 لاکھ روپے بھی لیے۔ ایگمور کی رہائشی خاتون کو اغوا کرکے اس سے شادی کرنے کی کوشش کے بعد بالآخر وہ پولیس گرفت میں آیا۔