Monday, June 9, 2025
Homeٹرینڈنگشاہین باغ رپورٹ سپریم کورٹ میں داخل، 26 فروری کو اگلی سنوائی

شاہین باغ رپورٹ سپریم کورٹ میں داخل، 26 فروری کو اگلی سنوائی

- Advertisement -
- Advertisement -

نئی دہلی ۔ دہلی کے شاہین باغ میں سی اے اے کے خلاف احتجاجی مظاہرہ جاری ہے۔ شاہین باغ میں مظاہرہ کر رہے لوگوں سے بات چیت کے بعد مذاکرہ کاروں نے اپنی مہر بند رپورٹ سپریم کورٹ کے حوالے کر دی ہے۔ پیر کے روز رپورٹ ملنے کے بعد سپریم کورٹ نے معاملے کی سماعت کے لیے آئندہ تاریخ 26 فروری مقررکی۔ اب چہارشنبہ کو اس معاملے میں اگلی سماعت ہوگی۔

قابل ذکر ہے کہ شاہین باغ میں مظاہرہ کے بعد دہلی کو نوئیڈا سے جوڑنے والی سڑک بند ہے۔ اس پر سپریم کورٹ میں عرضی داخل کی گئی ہے۔ اس پر سماعت کرتے ہوئے سپریم کورٹ نے سنجے ہیگڑے، سادھنا رام چندرن اور وجاہت حبیب اللہ کو مذاکرہ کار مقررکیا تھا۔ سنجے ہیگڑے اور سادھنا رام چندرن نے شاہین باغ جا کر مظاہرین سے کئی مرتبہ بات چیت بھی کی۔ کافی غور وخوض اور شاہین باغ کے آس پاس کے علاقوں کا جائزہ لینے کے بعد تینوں مذاکرہ کاروں نے اپنی رپورٹ سپریم کورٹ کو سونپی۔

اس سے قبل اتوارکو ہی مذاکرہ کاروں کی مدد کر رہے سابق انفرمیشن کمشنر وجاہت حبیب اللہ نے شاہین باغ میں سڑک بند کے متعلق ایک حلف نامہ داخل کیا تھا۔ حلف نامے میں وجاہت حبیب اللہ نے سڑک بند ہونے کے لیے پولیس کو ذمہ دار ٹھہرایا ہے۔ انھوں نے کہا کہ سی اے اے کے خلاف شاہین باغ میں مظاہرہ پرامن چل رہا ہے۔ پولےس نے شاہین باغ کے آس پاس پانچ راستوںکو بندکر رکھا ہے جس کی وجہ سے عوام کو پریشانی ہو رہی ہے۔

واضح رہے کہ سی اے اے۔ این آرسی کےخلاف گزشتہ 15 دسمبرکو جامعہ نگر میں ہوئے پرتشدد مظاہرہ کے بعد سے دہلی۔ نوئیڈا کو جوڑنے والی سڑک پر شاہین باغ علاقے میں احتجاجی مظاہرہ چل رہا ہے۔