Thursday, April 24, 2025
Homeحیدرآبادشدید بارش کا سلسلہ 26 ستمبر تک برقرار رہنے کی پیش قیاسی

شدید بارش کا سلسلہ 26 ستمبر تک برقرار رہنے کی پیش قیاسی

- Advertisement -
- Advertisement -

حیدرآباد ۔ شہر حیدرآباد میں گذشتہ ہفتے سے لگاتار ہورہی بارش کے باعث متعدد علاقوں میں پانی جمع ہوگیا اور سڑکیں جھیل میں تبدیل ہوگئی ہیں ۔ منگل کے دن بھی بارش میں کوئی کمی نہیں ہوئی ہے اور شام کے اوقات میں دونوں شہروں میں شدید اور تقریباً ایک سے ڈیڑھ گھنٹہ بارش ہوئی اور شام کے وقت ہونے والی اس بارش کی وجہ سے لوگ جو گھر لوٹ رہے تھے سڑکوں پر پانی پانی جمع ہونے سے بڑے پیمانے پر ٹریفک جام میں پھنس گئے۔
سائبر آباد جیسے کوٹھا گوڈا اور کونڈا پور جیسے علاقوں میں پانی کے جمع ہونے اور ٹرافک کے جام کا سامنا کرنا پڑا ، متعدد مقامات پر گاڑی چلانے والوں کو پانی سے بھری سڑکوں سے گزرنا پڑا۔ حیدرآباد میں بورابنڈا جیسے علاقوں میں شدید سیلاب کی جیسی صورت حال رہی۔
بارش کی وجہ سے سڑکوں پر پانی جمع ہونے اور ٹرافک جام کے مسئلے پر اپنی مایوسی کا اظہار کےلئے حیدرآبادیوں نے ٹوئٹر کا سہارا لیتے ہوئے ڈوبی ہوئی سڑکوں کی ویڈیو شائع کرنا شروع کیا ۔تلنگانہ اسٹیٹ ڈویلپمنٹ پلاننگ سوسائٹی (ٹی ایس ڈی پی ایس) کے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق ، منگل کو راجندر نگر میں سب سے زیادہ بارش 66.8 ملی میٹر ہوئی ، اس کے بعد بندلاگوڈا (53 ملی میٹر) اورکاپرا (50.5 ملی میٹر) بارش ہوئی۔ جہاں تک گریٹر حیدرآباد میونسپل کارپوریشن (جی ایچ ایم سی) کی حدود کا تعلق ہے ، کیسارا (47 ملی میٹر) ، موسی پیٹ (37.5 ملی میٹر) اور اوپل (35.5 ملی میٹر) جیسے علاقوں میں بھی تیز بارش ہوئی۔
دریں اثنا ، ہندوستانی محکمہ موسمیات (آئی ایم ڈی) نے تیز بارش کے لئے دو روزہ الرٹ جاری کیا جو 26 ستمبر کی صبح 8 بجے تک جاری رہے گا۔جن علاقوں میں شدید بارش کی پیش قیاسی کی گئی ہے ان میں جیاشنکر، بھوپال پلی ، ورنگل (اربن) ، ورنگل (رورل) ، بھدادری کوتھاگوڈم ، کھمم ، سوریاپیٹ ، نلگنڈہ ، نگرکورنول ، محبوب نگر ، نارائن پیٹ ، ونپرتھی اور ملگوگو اضلاع میں کے مختلف مقامات پر تیز بارش کا امکان بہت زیادہ ہے۔
جبکہ گذشتہ ماہ تک ریاست میں بارش میں کمی ریکارڈ کی گئی تھی لیکن اب خطے میں حالیہ ہفتوں میں موسلادھار بارش نے اس بات کو یقینی بنایا ہے گزشتہ مہینوں میں بارش میں جو کمی ہوئی تھی اس کی پابجائی ہوجائے گی۔ فی الحال ، ٹی ایس ڈی پی ایس کے اعداد و شمار سے پتہ چلتا ہے کہ نظام آباد ، ورنگل (اربن) اور راجنا۔سیرسیلا اضلاع میں زیادہ بارش ہوئی ہے ، جبکہ باقی اضلاع میں بارش معمول کے مطابق ہے۔