Monday, June 9, 2025
Homesliderشراب کی ایک بوتل پر ایک ماسک اور دو بوتل پر فیس...

شراب کی ایک بوتل پر ایک ماسک اور دو بوتل پر فیس شیلڈ پروٹکٹر فری

- Advertisement -
- Advertisement -

کریم نگر: ایک ایسے وقت جب کورونا وائرس کی روک تھام کے لئے بیداری مہم بڑے پیمانہ پر مختلف تنظیموں اور اداروں کی جانب سے چلائی جارہی ہے،تلنگانہ کے ضلع کریم نگر کی ایک شراب کی دکان کے مالک نے انوکھی مہم متعارف کی ہے۔اس دکان مالک نے اپنی دکان کے باہر تلگوزبان میں ایک بینر لگایا ہے جس میں اس نے لکھا ”آپ کے لئے ہر بوتل پر ایک ماسک مفت۔ہر دوبوتلوں پر ایک فیس شیلڈ پروٹکٹرمفت“۔

اس انوکھی مہم کے ذریعہ اس کا مقصد کاروبار میں اضافہ کرنا ہے۔یہ دکان ضلع کے ودیانگر میں ہے۔اس انوکھی پہل کی شرابی بھی ستائش کررہے ہیں۔اس کا کہنا ہے کہ دکان کو شراب کی خریداری کیلئے آنے والوں کو چاہئے کہ وہ ماسک کا استعمال کریں اسی لئے اس نے انوکھی پہل شروع کی ہے۔اس کا کہنا ہے کہ اس انوکھی پہل سے اس کے کاربارمیں اضافہ ہوا ہے۔