ڈھاکہ : تجربہ کار آل راونڈر شکیب الحسن کی بنگلہ دیش ٹسٹ اور ونڈے ٹیم میں واپسی ہوئی ہے جبکہ ڈومیسٹک کرکٹ میں انتہائی شاندار مظاہرے کرنے والے نورالحسن کو تینوں طرز کی ٹیم میں موقع دیا گیا ہے۔ بنگلہ دیش کی معلنہ 30 رکنی ٹیم جوکہ اس مہینہ کے آخر میں زمبابوے کا دورہ کرے گی۔ بنگلہ دیش کی زمبابوے کا دورہ کرنے والی 20 رکنی ٹیم میں واحد نیا چہرہ 20 سالہ شمیم حسین کا جنہیں ٹی 20 ٹیم کا حصہ بنایا گیا ہے۔
شکیب اور نورالحسن صرف یہ دو ہی ایسے کھلاڑی ہیں جنہیں 17 رکنی ٹیم میں شامل کیا گیا ہے جوکہ 7 جولائی کو ہرارے میں زمبابوے کے خلاف شروع ہونے والے ٹسٹ ٹیم کا حصہ ہوں گے۔ چیف سلیکٹر منہاج العابدین نے ٹیم کا اعلان کرنے کے بعد اظہارخیال کرتے ہوئے کہا کہ مذکورہ کھلاڑیوں کی موجودگی سے ہمیں امید ہیکہ یہ اپنے شاندار مظاہروں کے ذریعہ ٹیم میں مثبت سوچ کو مزید مستحکم کریں گے۔ شکیب الحسن نے فروری میں ویسٹ انڈیز کے خلاف اپنا آخری ٹسٹ کھیلا تھا جس کے بعد آئی پی ایل کی وجہ سے وہ سری لنکا کے خلاف منعقدہ سیریز میں بنگلہ دیشی ٹیم کی نمائندگی نہیں کرپائے تھے۔
شکیب الحسن آئی پی ایل میں کولکتہ نائیٹ رائیڈرس کی نمائندگی کررہے تھے۔ ڈومیسٹک کرکٹ میں حالانکہ انہوں نے اپنا غصہ وکٹوں پر نکالا تھا اور ایمپائر سے بحث کی تھی جس پر انہیں تین مقابلوں کی پابندی کا سامنا کرنا پڑا تھا لیکن بین الاقوامی کرکٹ کا اس پر کوئی اثر نہیں ہوا ہے اور وہ ٹی 20 ٹیم میں بھی شامل کئے گئے ہیں۔ شکیب الحسن کو ستمبر 2019ءکے بعد پہلی مرتبہ ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔ زخمی ہونے کی وجہ سے وہ مارچ میں نیوزی لینڈ کے دورہ کے موقع پر بھی بنگلہ دیش کا حصہ نہیں تھے۔
2020ءمیں انڈر19 ورلڈ کپ میں بنگلہ دیشی ٹیم کے رکن رہنے والے شمیم کو بھی ٹیم میں شامل کیا گیا ہے کیونکہ انہوں نے حالیہ گھریلو ٹی 20 کے دو ٹورنمنٹس میں لوور میڈل آرڈر میں کھیلتے ہوئے شاندار مظاہرے کئے ہیں۔ اس ضمن میں اظہارخیال کرتے ہوئے عابدین نے کہا کہ ہم نے شمیم حسین کے مظاہروں کا کافی قریبی مشاہدہ کیا ہے۔ انہوں نے ٹیم انتظامیہ کو کافی متاثر کیا ہے جیسا کہ انہوں نے سری لنکا میں ٹسٹ ٹیم کا حصہ رہتے ہوئے حکام کی توجہ اپنی جانب مبذول کروائی۔ انتظامیہ نے حالات کے اعتبار سے ان کے مظاہروں کے متعلق فیصلہ کیا اور امید ظاہر کی کہ وہ کھیل سکتے ہیں۔
تیج الاسلام اور روبیل حسین کو بھی ونڈے ٹیم میں شامل کیا گیا ہے تاہم سومیاسرکار یا مہدی حسن کو ٹیم میں جگہ نہیں مل سکی جبکہ روبیل پیٹھ کی تکلیف سے صحتیاب ہوچکے ہیں۔ عابدین نے مزید کہا کہ تیج الاسلام کو ٹیم میں اس لئے شامل کیا گیا ہے کیونکہ انتظامیہ چاہتا تھا کہ ونڈے ٹیم میں بائیں ہاتھ کا اسپنر موجود رہے۔ تمیم اقبال جوکہ نیوزی لینڈ کے خلاف ٹی 20 سیریز کے دوران رخصت لی تھی ان کی شکیب الحسن کے ساتھ ٹی 20 ٹیم میں واپسی ہوئی ہے۔ نورال اور لیگ اسپنر امین الاسلام کو بھی ٹی 20 ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔ امین الاسلام کی تقریباً ایک سال کے بعد ٹی 20 ٹیم میں واپسی ہوئی ہے۔ سلیکٹروں نے لیگ اسپنر کی خلاءکو پورا کرنے کیلئے انہیں ٹیم میں شامل کیا ہے۔
بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ نے مشفق الرحیم کی ٹی 20سے رخصت کی درخواست کو قبول کیا ہے۔ اس کے علاوہ سلیکٹروں نے مصدق حسین ، نجم الحسین ، محمد متھن، مہدی حسن مرزا اور روبیل حسن کو بھی ٹیم سے خارج کیا ہے۔ بنگلہ دیش کا دورہ زمبابوے جولائی میں شروع ہوگا حالانکہ زمبابوے نے ملک میں کورونا بحران کی وجہ سے تمام طرز کی اسپورٹس سرگرمیوں کو معطل کر رکھا ہے۔ بنگلہ دیش اور زمبابوے کے درمیان ایک ٹسٹ، 3 ونڈے اور 3 ٹی ٹوئنٹی مقابلے کھیلے جائیں گے جبکہ تمام مقابلہ ہرارے میں بند دروازوں اور بغیر شائقین کے منعقد کئے جائیں گے۔