Monday, June 9, 2025
Homeتازہ ترین خبریںشیلونگ میں کرفیومیں 14گھنٹوں کے لئے نرمی،صورتحال معمول کے مطابق

شیلونگ میں کرفیومیں 14گھنٹوں کے لئے نرمی،صورتحال معمول کے مطابق

- Advertisement -
- Advertisement -

شیلونگ: میگھالیہ کے صدر مقام شیلونگ کے دو علاقوں میں کر فیو میں 14گھنٹوں کے لئے نرمی کی گئی ہے،جبکہ گذشتہ آٹھ روز سے ان علاقوں میں موبائل خدمات اور انٹر نیٹ سروس معطل کی گئی ہے۔ضلعی انتظامیہ کے ایک عہدیدار کے مطابق،ایسٹ خاصی ہلز کے ضلعی مجسٹریٹ ایم ڈبلیو نونگباری نے چہارشنبہ کے روز منڈی گنج پولیس اسٹیشن اور صدر پولیس اسٹیشن کے تحت آنے والے علاقوں میں صبح 6بجے سے 14گھنٹوں کے لئے کر فیو میں نرمی کا حکم جاری کیا۔

عہدیدار نے بتایا ”احتیاط کے طور پر ان دونوں تھانہ علاقوں میں چہارشنبہ کی شام آٹھ بجے سے کر فیونافذ کر دیا جائے گا۔تمام بینک،دکانیں اور بازار،تعلیمی ادارے کھلے ہیں اور گاڑیاں سڑکوں پر کھڑی ہیں۔واضح ہو کہ شہریت ترمیمی ایکٹ کے خلاف احتجاج کے بعد 11دسمبر کو شیلونگ اور اس کے مضافاتی علاقوں میں کر فیو نافذ کر دیا گیا تھا۔

وزیر اعلیٰ سکریٹریٹ کے ایک اور افسر نے بتایا کہ وزیر اعلیٰ کانراڈ سنگما کی صدارت میں منگل کو ریاستی کابینہ نے اننر لائن پر مٹ (آئی ایل پی)گورننس کے تحت ریاست کو لانے کی ایک تجویز کو منظوری دی۔

عہدیدار نے بتایا ”کابینہ کی تجویز جمعرات کو ریاستی اسمبلی کے ایک روزہ خصوصی اجلاس میں پیش کی جائے گی“۔سنگما نے گذشتہ ہفتے حکمران میگھالیہ ڈیمو کریٹک الائنس (این ڈی اے) کے ایک وفد کی قیادت کی اور مرکزی وزیر داخلہامیت شاہ سے ملاقات کی اور میگھالیہ میں آئی ایل متعارف کر وانے کا مطالبہ کیا۔