ممبئی ۔عالیہ بھٹ اور رنبیر کپور کی شادی ایک ایسا موضوع ہے جس کے بارے میں لوگ بہت زیادہ باتیں کررہے ہیں۔ در حقیقت یہ 2020 میں ہونی والی تھی لیکن وبائی امراض کورونا نے منصوبوں کو تبدیل کرنے پر مجبور کردیا ۔ اب خبر ایک بار پھر گردش کر رہی ہے راجستھان میں جوڑے کی موجودگی نے شادی کی خبر کو گرما دیاہے ، انہیں وہاں اداکار کی سالگرہ سے چند دن پہلے دیکھا گیا تھا۔ یہ ممکن ہے کہ وہ کچھ دنوں کے لیے شہر کے ایک لگژری ریزورٹ میں چھٹیوں کے لیے آئے ہوں لیکن پھر جودھپور میں شادی کے کچھ قابل ذکر مقامات ہیں۔ یہاں عمید بھون محل ہے ، جو مشہور مقام ہے جہاں پرینکا چوپڑا اور نک جونس 2018 میں شادی کے بندھن میں بندھے تھے۔ تاج ہری محل ، اجیت بھون وغیرہ جیسی دوسری جگہیں ہیں جس سے یہ بات سامنے آرہی ہے کہ عالیہ اور رنبیر بھی شادی کی تیاریاں کررہے ہیں ۔
رنبیر کپور اور عالیہ بھٹ تین سال سے زیادہ عرصے سے ساتھ میں ہی ہیں۔ ایسا لگتا ہے کہ جب وہ برہماسترا کی شوٹنگ کے دوران ملے اور ایک دوسرے کو جیون ساتھی کے طور پر پایا ہے ۔ عالیہ بھٹ نے ان سے پہلے کہا تھا کہ جب وہ چھوٹی تھیں تو وہ رنبیر کو چاہنوں والی میں شامل تھی ۔ اس خبر کی تصدیق اس وقت ہوئی جب دونوں سونم کپور اور آنند آہوجا کی شادی کے استقبال کےلیے اکٹھے ہوئے۔ اس کے علاوہ بنگلے کی تزئین و آرائش بھی جاری ہے جو کپور خاندان سے تعلق رکھتا ہے جس کی وجہ سے بھی اس شادی کی خبر کو تقویت مل رہی ہے ۔ عالیہ بھٹ اور نیتو کپور گھر کے کام کی نگرانی کر رہے ہیں۔ ایسا لگتا ہے کہ وہ اس بنگلہ کے ڈیزائن میں فعال طورپر شامل ہے۔ عالیہ بھٹ اور رنبیر کپور کی شادی اس سال کے بالی ووڈ ایونٹس میں سے ایک ہو گی۔ ماضی میں رنبیر کپور طویل عرصے سے کترینہ کیف کے ساتھ تھے لیکن یہ محبت شادی پر ختم نہیں ہوسکی ۔