Monday, June 9, 2025
Homesliderعالیہ بھٹ کے اشتہار کو مذہبی رنگ دینے کی کنگنا کی کوشش

عالیہ بھٹ کے اشتہار کو مذہبی رنگ دینے کی کنگنا کی کوشش

- Advertisement -
- Advertisement -

ممبئی ۔ اداکارہ کنگنا رناوت جو حال ہی میں جے للیتا کی بائیوپک فلم تھلائی میں نظر آئی ہیں انہوں نے  اب اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر اداکارہ عالیہ بھٹ اور ان کے ایک جیولری برانڈ کے اشتہار کو نشانہ بنایا ہے  اور کنیادان کی روایت پرسوال اٹھاتی ہے۔ کمرشل اشتہار میں عالیہ بھٹ کاکردارایک دلہن کا ہے جس میں انہیں  سوچتے ہوئے دیکھایا جاتا ہے کہ کیا عورتیں کنیادان کے دوران کسی مردکودیاجانےوالی پریا دھان (کسی اور کی دولت) ہیں ؟ اشتہارکے اختتام پر دلہن اعلان کرتی ہےکنیادن نہیں، کنیا مان(اپنی بیٹی کو بطورتحفہ نہ دیں اسے عزت دیں)۔

کنگنا نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پرایک لمبی پوسٹ کی جس میں ہندو ثقافت میں کنیادان کی اہمیت اورتاریخ کو اجاگرکیا گیا۔ اس نے برانڈ پرہندومخالف پروپیگنڈا کرنے کا الزام بھی لگایا اور اپنے فالوورس سے مطالبہ کیاہے وہ اشتہارپر پابندی لگائیں۔کیپشن میں کنگنا نے لکھا تمام برانڈز سے عاجزانہ درخواست … چیزیں فروحت کرنے کےلیے مذہب ، اقلیت ، اکثریت کی سیاست کا استعمال نہ کریں …خبردار تقسیم کرنے والے تصورات اور اشتہارات کے ساتھ صارفین کے ساتھ  ہیرا پھیری کرنا بندکریں۔

ایک اور پوسٹ میں جہاں کنگنا نے ہندو شادی کی روایات کی وضاحت کی اس نے کیپشن میں مزید کہا ہے کہ وہ کیڑا مت بنو جو ہندو مذہب کو گالی دینا اور اس کی مذمت کرنا پسند کرتاہے کیونکہ یہ سب سے زیادہ برداشت کرنے والا مذہب ہے۔یاد رہے کہ کنگنا رناوت آئے دن کسی نہ کسی تنازعہ کا حصہ بنی رہتی ہیں اور وہ خود کو بالی ووڈ کی ملکہ ظاہر کرنے کا کوئی موقع جانے نہیں دیتی ۔اپنے تقریباً ہر انٹرویو میں میں وہ کسی نہ کسی شحص کو نشانہ بناتی ہیں جس کے بعد ان کر قانونی کارروائی بھی کی جاتی ہے ۔ اس کے علاوہ ان کے بیانات اور حرکات سے زعفرانی ذہنیت کی عکاسی ہوتی ہے ۔