Tuesday, April 22, 2025
Homeتازہ ترین خبریںعام آدمی پارٹی نے تمام امیدواروں کا کیا اعلان،9باہری لوگوں کو دیا...

عام آدمی پارٹی نے تمام امیدواروں کا کیا اعلان،9باہری لوگوں کو دیا ٹکٹ

- Advertisement -
- Advertisement -

نئی دہلی: عام آدمی پارٹی 8 فروری بروز منگل کو منعقد ہو رہے،دہلی اسمبلی انتخابات کے لئے اپنے تمام 70امیدواروں کا اعلان کر دیا ہے۔جبکہ پارٹی نے 46موجودہ ارکان اسمبلی کو دوبارہ میدان میں اتارنے کا فیصلہ کیا ہے،وہیں 15 ارکان اسمبلی کے ٹکٹ بھی کاٹے گئے ہیں۔پارٹی نے مجموعی طور پر24 نئے چہروں کو شامل کیا ہے،جن میں 2019 میں منعقدہ لوک سبھا انتخابات کے ناکام امیدوار آتشی،دلیپ پانڈے اور راگھا چڈھا شامل ہیں۔ ان کے علاوہ 9امیدوارایسے ہیں،جن کو دوسری پارٹیوں سے عام ؤدمی پارٹی میں شامل کرکے ٹکٹ دیا گیا ہے۔

دھنوتی چندیلا،جو کانگریس میں تھیں،ان کو عام آدمی پارٹی نے راجوری گارڈن اسمبلی سیٹ سے اپنا امیدوار نامزد کیا ہے۔پیر کو ہی کانگریس پارٹی چھوڑ کر عام آدمی پارٹی میں شامل ہوئی راجکماری ڈھللو کو پارٹی نے ہری نگر سے امیدوار بنانے کا فیصلہ کیا ہے۔گزشتہ ہفتے کانگریس چھوڑ کر عام آدمی پارٹی میں شامل ہونے والے پانچ بار کے رکن اسمبلی شعیب اقبال کو مٹیا محل سے امیدوار بنایا گیا ہے۔بدر پور سے دو بار رکن اسمبلی رہے کانگریس رہنما رام سنگھ نیتا جی کو پارٹی نے بدر پور سے انتخابی میدان میں اتارا ہے۔

مغربی دہلی سے سابق کانگریس رکن پارلیمنٹ مہابل مشرا کے بیٹے ونئے مشرا پیر کو ہی عام آدمی پارٹی میں شامل ہوئے تھے۔ان کے کنبے کی تین نسلیں کانگریس سے وابستہ رہیں۔انہیں گاندھی نگر سے میدان میں اتارا گیا ہے۔بہوجن سماج پارٹی سے عام آدمی پارٹی میں شامل ہونے والے جئے بھگوان اپکار کو ہوانا سے ٹکٹ دیا گیا ہے۔

عام آدمی پارٹی نے چاندنی چوک سے کانگریس پارٹی کے چار بارکے رکن اسمبلی پرہلاد سنگھ ساہنی کو امیدوار بنایا ہے،جبکہ بی جے پی کے سابق رکن اسمبلی چودھری سریندر کمار کو گو کل پورسے ٹکٹ دیا گیا ہے۔عام آدمی پارٹی پولیٹیکل افئیرز کمیٹی کے ذریعہ جاری کردہ فہرست میں آٹھ خاتون امیدواروں کو بھی موقع دیا گیا ہے۔

8فروری کو ہونے والے اسمبلی انتخابات کے بارے میں نوٹیفکیشن منگل کو جاری کیا گیا تھا اور نامزدگی کا عمل بھی شروع ہو چکا ہے۔بی جے پی اور کانگریس نے ابھی تک اپنے کارڈ ظاہر نہیں کئے ہیں۔تیمار پور کے رکن اسمبلی پنکج پشکر،جنہوں 2015 کے انتخابات میں کل ووٹوں کا51.05 فیصد حاصل کرکے کامیابی حاصل کی تھی،ان کی جگہ عام آدمی پارٹی نے 2019 کے لوک سبھا انتخابات میں ناکام امیدوار دلیپ پانڈے کو امیدوار بنایا گیا ہے۔2015 میں بوانا سے 45.39 فیصد ووٹ لیکر جیتنے والے رام چندر کی جگہ بی ایس پی کے سابق کونسلر جئے بھگوان اپکار کو امیدوار بنایا گیا ہے،جو پیر کو پارٹی میں شامل ہوئے تھے۔منڈکا کے رکن اسمبلی سکھبیر دلال،جو 2015میں

57.22 فیصد ووٹ لے کر کامیاب ہوئے تھے، ان کو بھی باہر کر دیا گیا ہے اور دھرمپال لاکڑا،جو 2014 منڈکا کے سابق کانگریس رہنما تھے اور پارٹی میں شامل ہوئے تھے۔ان کو بھی امیدوار بنایا گیا ہے۔

جولائی 2019 میں عام آدمی پارٹی میں شامل ہونے والے دلت کارکن راج کمار آنند،پٹیل نگر کے رکن اسمبلی ہزاری لال چوہان کی جگہ لی ہے،جو 2015 میں 59.05فیصد ووٹوں سے کامیاب ہوئے تھے۔ہری نگر حلقہ سے،پیر کو پارٹی میں شامل ہونے والی کانگریس کی سابق رہنما راجکماری ڈھللو نے،یہاں کے رکن اسمبلی جگدیپ سنگھ کی جگہ لی،جو 58.42 فیصد ووٹوں سے کامیاب ہوئے تھے۔

سابق وزیر آعظم لال بہادر شاستری کے پوتے آدرش شاستری نے 2015 میں دوارکا سیٹ پر 59.08 فیصد ووٹوں سے کامیابی حاصل کی تھی،لیکن اس بار انہیں ہٹا دیا گیا ہے۔ان کی جگہ پر عام آد می پارٹی نے کانگریس کے سابق رکن پارلیمنٹ مہابل مشرا کے بیٹے ونئے کمار مشرا کو میدان میں اتارا ہے،جو پیر کے روز متعدد رہنماؤں کے ساتھ پارٹی میں شامل ہوئے تھے۔

سابق فوجی سریندر سنگھ نے دہلی چھاؤنی سے 2015 کے انتخابات میں 51.82 فیصد ووٹوں کے ساتھ کامیابی حاصل کی تھی۔ان کی جگہ ہندوستانی فضائیہ کے سابق سارجنٹ اور ایڈوکیٹ وریندر سنگھ کاڈیان نے لیا ہے،جو شروع سے ہی پارٹی کے ساتھ تھے۔ایک اور ناکام لوک سبھا امیدوار راگھو چڈھا نے راجندر نگر حلقہ میں وجیندر گرگ کی جگہ لی ہے۔گرگ نے 2015 کے انتخابات میں 54.39 فیسد ووٹوں سے کامیابی حاصل کی تھی۔

کالکا جی سیٹ 51.72 فیصد ووٹ لیکر جیتنے والے اوتار سنگھ کی جگہ2019 لوک سبھا کے امیدوار آتشی نے لی ہے،جو عام آد می پارٹی کی تعلیمی اصلاحات سے جڑے تھے۔سابق کانگریسی اور بدر پور سے دو بار کے رکن اسمبلی جو پیر کو عام آد می پارٹی میں شامل ہوئے،رام سنگھ نیتا جی،بدر پور کے رکن اسمبلی این ڈی شرما کی جگہ لی ہے،جنہوں نے 2015 میں 59.3 فیصد ووٹ حاصل کئے تھے۔

تری لوک پوری سے،موجودہ رکن اسمبلی راجیو دھنگان،جنہوں نے 2015 میں 58.62 فیصد ووٹ ھاصل کرکے جیت حاصل کی تھی۔کو پارٹی کے روہیت کمار مہرولیا کی جگہ امیدوار بنایا گیا ہے۔مشرقی دہلی کے سیلم پور سے تعلق رکھنے والے ایم سی ڈی فاتح عبد الرحمن کو بھی ٹکٹ دیا گیا ہے،انہوں نے حاجی اشراق کی جگہ لی ہے جنہوں نے 2015 میں 51.26 فیصد ووٹوں کے ساتھ کامیابی حاصل کی تھی۔

گوکل پور میں،بی جے پی کے سابق رہنما سریندر کمار،جنہوں نے اکتوبر 2019 میں عام آد می پارٹی میں شمولیت اختیار کی تھی،نے فتح سنگھ کی جگہ لی ہے،جنہوں نے 48.71 فیصد ووٹ حاصل کئے تھے۔سابقہ کانگریس رکن شعیب اقبال،جو مختلف جماعتوں سے مٹیا محل سے پانچ بار کے رکن اسمبلی رہ چکے ہیں اور 9جنوری کو عام آدمی پارٹی میں شامل ہوئے،اس حلقے سے الیکشن لڑیں گے۔

 عام آدمی پارٹیکے عاصم احمد خان نے 2015 میں اقبال کی کامیابی کا سلسلہ توڑا،جب انہوں نے 59.23 فیصد ووٹ حاصل کرکے کامیابی حاصل کی۔15اراکین اسمبلی کی جگہ پارٹی نے نئے امیدوار کھڑے کئے ہیں۔ عام آدمی پارٹی نے اگسٹ 2019 سے اپنے پانچ ارکان اسمبلی کو بھی نااہل قرار دیا۔