Monday, June 9, 2025
Homeٹرینڈنگعراق: کرفیو میں ہفتہ کو نرمی کا امکان

عراق: کرفیو میں ہفتہ کو نرمی کا امکان

- Advertisement -
- Advertisement -

بغداد۔ عراق کے وزیر اعظم عادل عبد المہدی ہفتہ کو پانچ بجے کرفیو ہٹانے کا حکم دے سکتے ہیں۔ اس کی اطلاع مقامی میڈیا نے دی ہے ۔ خیال رہے ملک بھر میں حکومت کے خلاف ہو رہے احتجاج کے بعد مرکزی حکومت نے کئی مقامات پر کرفیو لگا دیئے تھے ۔

مقامی چینلز کے مطابق اگرچہ کن علاقوں میں کرفیو ہٹائے جائیں گے اس کے بارے میں ابھی کوئی اطلاع نہیں ملی ہے ۔ قابل ذکر ہے کہ حکومت کے خلاف مختلف مسائل پر عراق کے مختلف شہروں میں کچھ دنوں سے احتجاج و مظاہرے ہورہے ہیں۔

عراق میں حکومت کے خلاف ہورہے احتجاج و مظاہروں کے دوران رونما ہونے والے تشدد میں مرنے والوں کی تعداد بڑھ کر65 ہو گئی ہے ۔عراق انسانی حقوق کی تنظیم کے سربراہ مصطفی سعدون نے کہا کہ تشدد میں مرنے والوں کی تعداد 50 کے پار پہنچ گئی ہے جبکہ زخمیوں کی تعداد 1936 ہے ۔

قابل ذکر ہے کہ عراق میں بغداد اور مختلف شہروں میں گذشتہ منگل سے اقتصادی بحالی اور بدعنوانی ختم کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے مظاہرین جگہ جگہ احتجاج کر رہے ہیں۔ اس دوران سیکورٹی فورسز کی جانب سے مظاہرین پر پانی کی بوچھاریں مارنے اور آنسو گیس کے گولے چھوڑے جانے کے بعد تشدد بھڑک جانے سے وہاں حالات مزید کشیدہ ہوگئے ہیں ۔