
حیدرآباد۔ عطاپور پلر نمبر 143 کے قریب مصروف ترین سڑک پر ایک شخص کا ٹرافک کانسٹبل کی موجودگی میں دن دھاڑے قتل کردیا گیا ہے۔ قتل کے مناظر کو مقامی لوگوں نے اپنے اپنے سیل فون کیمروں میں محفوظ کرلیا۔ تفصیلات کے مطابق چار نامعلوم مشتبہ افراد نے رمیش نامی شخص کو روک لیا اور ان میں سے ایک شخص نے کلہاڑی سے پے درپے وار کرتے ہوئے اس کا قتل کردیا ۔ قاتل اس قدر برہم نظر آرہا تھا کہ وہ کلہاڑی سے پے درپے وار کرتا رہا اور اس کے قریب آنے والوں کو بھی کلہاڑی سے ڈرانے کی کوشش کی۔ وہ قتل کے کچھ دیر بعد وہاں رکا رہا۔ ایک ملزم نے مقتول کو پکڑ کر گرادیا اور دوسرے نے اس پر پے درپے وار کئے جبکہ دیگر دو ملزملاٹھیاں لہراتے ہوئیعوام قاتل کے قریب جانے سے روکے رکھتے رہے۔ ایک مرحلہ پر ایک نوجوان نے موقع پاکر قاتل کی کمر پر لات ماری جس سے وہ لڑکھڑاکر زمین پر گرپڑا مگر فوری اٹھ کھڑا ہوا اور دوسروں کو اپنے قریب آنے سے روکے رکھتا رہا۔ یہ تسلی کرلینے پر کہ مقتول کے جسم میں جان باقی نہیں رہی ، ملزمین سڑک پر گھومتے رہے اور کچھ دیر بعد بائیکس پر وہاں سے روانہ ہوگئے۔ قتل کا سارا منظر قریبی واقع سی سی ٹی وی کیمروں نے محفوظ کرلیا۔ کچھ دنوں سے مصروف ترین سڑکوں پر دن کی روشنی میں قتل کی واردات میں اضافہ ہونے لگا ہے جس سے اندازہ ہوتا ہے کہ شہر میں عام لوگوں کی جن کتنی محفوظ ہے۔ بتایا جاتا ہے کہ مقتول رمیش قبل ازیں شمس موچینتل میں مہیش گوڑ نامی شخص کے قتل کا اصل ملزم تھا ۔ مقتول اسی قتل مقدمہ میں عدالت میں حاضری کے بعد واپس لوٹ رہا تھا ۔ سمجھا جاتا ہے کہ مہیش گوڑ کے رشتہ دار وں نے ہی یہ حملہ کیا ہوگا۔ مقتول مدد کے لئے پکارتا رہا ہے مگر پولیس یا عوام اس کو قتل ہونے سے بچا نہیں سکے۔