Wednesday, April 23, 2025
Homeبین الاقوامیعمران خان نے شہریت ترمیمی بل کی شدید مذ مت کی

عمران خان نے شہریت ترمیمی بل کی شدید مذ مت کی

- Advertisement -
- Advertisement -

اسلام آباد: پاکستان کے وزیر آعظم عمران خان نے منگل کے روز پاکستان،بنگلہ دیش اور افغانستان سے غیر مسلم مہاجرین کو ہندوستانی شہریت دینے کی کوشش کرنے والے متنازعہ،شہریت ترمیمی بل 2019کی لوک سبھا میں منظوری کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ اس سے ”جو انسانی حقوق کے بین الاقوامی قوانین کے اصولوں کی خلاف ورزی ہو تی ہے۔

عمران خان نے ایک ٹویٹ میں کہا کہ ”ہم ہندوستانی لوک سبھا کی شہریت سے متعلق قانون سازی کی شدید مذمت کرتے ہیں،جو انسانی حقوق کے بین الاقوامی قوانین کے تمام اصولوں اور پاکستان کے ساتھ باہمی معاہدوں کی خلاف ورزی کرتا ہے۔اور یہ فاشسٹ مودی حکومت کے ذریعہ آر ایس ایس کے ”ہندو راشٹر“کی راہ ہموار کرنے کا حصہ ہے“۔

واضح ہو کہ پیر کی آدھی رات کو لوک سبھا میں مسودہ قانون کی منظوری کے بعد عمران خان کے یہ ریمارکس آئے ہیں۔پاکستان،افغانستان اور بنگلہ دیش میں ظلم و ستم کا سامنا کر نے والے ہندوؤں،عیسائیوں،سکھوں،پارسیوں،جینوں اور بدھسٹوں کو ہندوستانی قومیت دینے کا قانون بننے سے قبل یہ حتمی رکاوٹ عبور کرنے کے لئے اس بل کو منگل کو راجیہ سبھا میں پیش کیا جائے گا۔

 شہریت ترمیمی بل (سی اے بی) کی منظوری پرامریکی کمیشن (یو ایس سی آئی آر ایف) نے بھی تشویش طاہر کی ہے۔بین الاقوامی مذہبی آزادی کے معاملوں کو دیکھنے والا یونائیٹیڈ اسٹیٹس کمیشن آن انٹر نیشنل ریلیجس فریڈم نے شہریت ترمیمی بل کو مودی حکومت کے ذریعہ ایک غلط سمت میں بڑھایا گیا ایک خطر ناک قدم ہے،اور اگر یہ ہندوستان کی پارلیمنٹ میں پاس ہوتا ہے تو ہندوستان کے وزیر داخلہ امیت شاہ کے خلاف پابندی لگائی جانی چاہئے۔