حیدرآباد : چیف سکریٹری ایس کے جوشی نے آج ریاست میں عوامی مقامات پر ”نو اسموکنگ زون“قائم کرکے تمباکو نوشی سے پاک تلنگانہ کے لئے اقدامات کرنے کی متعلقہ عہدیداروں کو ہدایت دی۔
”سگریٹس اینڈ ادرس ٹوباکو پروڈکٹس ایکٹ“2003کے تحت سکریٹریٹ میں منعقدہ ایک اجلاس کی صدارت کر تے ہوئے ایس کے جوشی نے عہدیداروں سے کہا کہ وہ تمباکو نوشی کے خلاف سگنیج بورڈ لگائیں اور اگر کو ئی خلاف ورضی پائی گئی تو سخت کارروائی کی جائے۔
انہوں نے کہا کہ”تمام عوامی مقامات جیسے آڈیو ٹوریم،اسکولوں،تعلیمی اداروں،ہوٹلوں،بس اسٹیشنوں،ریلوے اسٹیشنوں،سینما تھیٹرس،شاپنگ مالس،سیاحتی مقامات،پارکس اور دیگر مقامات پر نہیں کی جانی چاہئے۔
ایس کے جوشی نے کہا کہ ”ہمارا مقصد تلنگانہ کو تمباکو نوشی سے پاک ریاست میں تبدیل کرنا ہے۔چیف سکریٹری نے عہدیداروں سے کہس کہ وہ ضلعی کو آرڈینیشن کمیٹیاں تشکیل دیں۔
انہوں نے عہدیداروں کو تمباکو نوشی کے مضر اثرات کے بارے میں اسکولوں کے نصاب تعلیم کو متعارف کرانے کے لئے اقدامات کرنے کے علاوہ بس اسٹانڈس اور سیاحتی مقامات پر بھی توجہ دینے کی بات کہی۔جوشی نے عہدیداروں سے کہا کہ وہ ممنوعہ تمباکو کی مصنو عات کی فروخت پر نظر رکھیں،اور دوسرے محکموں کے ساتھ ہم آہنگی اختیار کریں۔