سری نگر : نیشنل کانفرنس کے صدر فاروق عبد اللہ نے ہفتہ کو وزیر آعظم نریندر مودی کا موازنہ ہٹلر سے کیا۔اور الزام لگایا کہ بھارتیہ جنتا پارٹی کا ’’سب کا ساتھ سب کا وکاس ‘‘ویسا ہی جملہ ہے جیسے جرمن تانا شاہ ہٹلر کہا کرتا تھا۔
خانیار کے پرانے شہر علاقہ میں ایک ریلی کو مخاطب کرتے ہوئے فاروق عبد اللہ نے کہا ’’ جیسے مودی کہتے ہیں سب کا ساتھ سب کا وکاس ،ہٹلر بھی جرمنی میں ویسی ہی باتیں کہتا تھا۔
فاروق عبد اللہ نے کہا کہ ’’ہم سبھی جانتے ہیں کہ پلواما میں چالیس Central Reserve Police Forceکے جوان ما رے گئے تھے،لیکن مودی کی باتیں صرف بالا کوٹ پر ہوتی ہیں۔نیشنل کانفرنس صدر نے دہلی کو خبر دار کیا کہ جموں و کشمیر میں ہر ایک ,آرٹیکل 370اورA 35 کے استحصال کے خلاف لڑنے کے لئے تیار ہے۔