Tuesday, June 10, 2025
Homeدیگرسائبر دنیافرانس میں تیز رفتار واٹر ٹیکسیاں پانی پر دوڑیں گی

فرانس میں تیز رفتار واٹر ٹیکسیاں پانی پر دوڑیں گی

دورِ جدید میں ذرائع حمل و نقل میں اس قدر جدت پیدا ہو گئی ہے کہ اْڑنے والی گاڑیاں ہو ں یا پھر گولی کی رفتار سے سفر کرنیوالی ٹرینیں ہوں دِنوں کا سفر گھنٹوں میں اور گھنٹوں کا سفرمنٹوں میں طے ہو جاتا ہے۔ فرانس میں بھی اب تیزرفتار ٹیکسیوں نے کشتیوں کی جگہ لے لی ہے اور دریا عبور کرنے کے لئے کشتی کی نہیں بلکہ دلچسپ ڈیزائن کی تیز رفتار ٹیکسیاں سروس فراہم کریں گی۔سِی ببل نامی اس ننھی سواری کی گزشتہ روز فرانس کے دریا Seineپر آزمائش کی گئی جو نہ صرف اپنی رفتار کی وجہ سے توجہ کا مرکز بن گئی بلکہ اپنے اچھوتے ڈیزائن کے باعث بھی دیکھنے والوں کو حیران کرتی دکھائی دی۔پانی کی سطح سے کئی انچ اونچی اس ٹیکسی کو ایک نظر دیکھنے پر معلوم ہوتا ہے جیسے یہ ہوا میں سفر کر رہی ہو تاہم یہ ماہرین کی انتھک محنت کا کمال ہے کہ اس واٹر ٹیکسی کی شور پیدا کرنیوالی آوازنہیں ہے بلکہ ماحول دوست سواری میں پانی میں سفربھی یقیناًایک الگ تجربہ ہو گا۔