Sunday, June 8, 2025
Homeٹرینڈنگفرقہ وارانہ جھڑپوں کے بعد جئے پور میں 144کیا گیانافذ

فرقہ وارانہ جھڑپوں کے بعد جئے پور میں 144کیا گیانافذ

- Advertisement -
- Advertisement -

جئے پور : راجستھان کے دارالحکومت کے مختلف علاقوں میں گزشتہ دو روز سے جاری فرقہ وارانہ جھڑپوں کے بعد ممنوعہ احکامات نافذ کئے گئے ہیں۔اس واقعہ میں 10افراد زخمی ہوئے ہیں۔پولیس نے بتایا کہ ہجوکو روکنے کے لئے آنسو گیس کے گولوں کا استعمال کیا گیا اور پانچ افراد کو گرفتار کر لیا گیا۔

منگل کی رات دیر گئے 15تھانہ کے دائرہ اختیار میں آنے والے علاقوں میں پانچ سے زیادہ افراد کے جمع ہونے سے روکنے والی،سی آر پی سی،کی دفعہ 144نافذ کر دی گئی ہیں۔ساتھ ہی کسی بھی ناخوشگوار واقعے سے بچنے کے لئے شہر میں پویس کی بھاری جمعیت کو تعینات کیا گیا ہے۔

پولیس کمشنر آنند شریواستو نے بتایا کہ ان علاقوں میں گالتا گیٹ،رام گنج،سبھاش چوک،برہما پوری،کوتوالی،سنجے سرکل،نہر گڑھ،شاستری نگر،بھٹہ بستی م،آدرش نگر،موتی ڈونگری،لال کوٹھی،ٹرانسپورٹ نگر اور جواہر نگر شامل ہیں۔

پیر کو دیر گئے فرقہ وارانہ بدامنی کے بعد انٹر نیٹ خدمات پہلے ہی معطل کردی گئیں ہیں۔ایک عہدیدار نے بتایا کہ پابندی کے مزید احکامات  چہارشنبہ کے روز بھی جاری رہنے کی امید تھی۔پیر کے رو کھڑپ کے بعد منگل کے روز 11بجے کے قریب تازہ جھڑپیں شروع ہو گئیں۔پتھراؤ کی اطلاعات ہیں جس کے نتیجے میں 30گاڑیوں کو نقصان پہنچا اور 10افراد زخمی ہوئے۔

منگل کے روز گالتا کے گیٹ کے ایک مذہبی مقام پر پتھراؤ کیا گیا۔دن کے وقت امن اجلاس منعقد کئے گئے،جو ناکام رہیں،اور دیر رات پھر سے حالات کشیدہ ہو گئے۔