Wednesday, April 23, 2025
Homesliderفلسطین سے متعلق سعودی عرب کا مؤقف بدستور برقرار

فلسطین سے متعلق سعودی عرب کا مؤقف بدستور برقرار

- Advertisement -
- Advertisement -

جدہ: سعودی عرب نے متحدہ عرب امارات اور دیگر ممالک کے مابین تمام پروازوں کو سعودی فضائی حدود سے سفر کرنے کی اجازت دے دیئے جانے کے بعد فلسطینی مقصد کے بارے میں کہا ہے کہ سعودی عرب کا مؤقف تبدیل نہیں ہوگا۔تبدیل شدہ فلائٹ پالیسی کے ذریعے متحدہ عرب امارات کے جنرل سول ایوی ایشن اتھارٹی کی جانب سے شہری ہوا بازی کے لئے سعودی جنرل اتھارٹی کی درخواست پر عمل کیا گیا ہے ۔

شہزادہ فیصل بن فرحان نے کہا متحدہ عرب امارات کی پروازوں کو سعودی فضائی حدود سے گزرنے کی اجازت دینے کا یہ مطلب ہرگز نہیں ہے کہ فلسطین کے متعلق سعودی عرب کا مؤقف تبدیل ہوگیا ہے  ۔مملکت عرب امن اقدام کے مطابق انصاف اور پائیدار امن کے حصول کی تمام کوششوں کی تعریف کرتی ہے لیکن اس کے ساتھ فلسطین کے متعلق اپنے موقف پر قائم بھی ہے۔

سعودی سیاسی تجزیہ نگار ڈاکٹر ہمدان الشیہری نے کہاہے کہ سعودی ان دو امور کو الگ کرنے کا طریقہ جانتی ہے۔ انہوں نے کہا ہاں  ہم نے پروازوں کی اجازت دی لیکن اس کا مطلب یہ نہیں ہے کہ ہم نے اپنے اصل مقاصد کو چھوڑ دیا۔

عہدوں پر فائز افراد کی زبان اور بیان میں  لچک ہے ، جس کا مطلب یہ نہیں کہ حقوق چھوٹ جائیں یا منصفانہ اور مناسب اقدامات کو ترک کردیا جائے ۔ ان معاملات میں ہمارا موقف واضح ہے اور یہ تبدیل نہیں ہوگا۔متحدہ عرب امارات اور اسرائیل نے گذشتہ ماہ ایک معاہدے کیا ہے جس کے تحت تعلقات معمول پر لائے گئے ہیں۔