ممبئی ۔ فلم براہماسترابنانے والوں پر ہیرا پھیری کا الزام لگانے کے بعد کنگنا رناوت نے فلم کو تباہ کن قرار دیا ہے۔ اس نے رنبیر کپور اور عالیہ بھٹ اسٹارر پر ایک بزنس رپورٹ شیئر کی اور دعویٰ کیا کہ آیان مکھرجی کی ہدایت کاری میں مبینہ طور پر پی وی آر اورانوکس کے سرمایہ کاروں کو 800 کروڑ روپے سے زیادہ کا نقصان ہوا ہے۔
فلمی تجارتی تجزیہ کار سمیت کڈیل کا ایک ٹویٹ شیئر کرتے ہوئے جنہوں نے اپنے جائزے میں برہمسترا کو انتہائی ناکام اور تباہی قراردیا، کنگنا نے دعویٰ کیا کہ کرن جوہر لوگوں کو عالیہ اور رنبیر کو بہترین اداکار کہنے پر مجبور کرکے جھوٹ بیچنے کی کوشش کررہے ہیں۔ انہوں نے آیان مکھرجی کو جینیئس کہے جانے پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ اس ہدایت کار کے لیے 600 کروڑ روپے کے بجٹ پرسوال اٹھایا جس نے اپنی زندگی میں کبھی اچھی فلم نہیں بنائی۔
اس نے مزید دعویٰ کیا کہ ہندوستان میں فاکس اسٹوڈیو کو براہمسترا کو فنڈ دینے کےلیے خودکو بیچنا پڑا اور حیرت ہے کہ ان کے پاگل پن کی وجہ سے کتنے اسٹوڈیو بند ہوں گے۔ اس کے بعد اس نے برہمسترا پر ایک بزنس رپورٹ شیئر کی جس میں بتایا گیا کہ اس فلم نے پی وی آر اور انوکس کے سرمایہ کاروں کی 800 کروڑ روپے سے زیادہ کی دولت کا تباہ کردیا ہے۔
ایک اور پوسٹ میں اداکارہ نے کہا کہ انڈسٹری کے پاس ملک میں ایک بھی انٹرنیشنل اسٹوڈیو نہیں بچا ہے جس پر وہ اپنی فلمیں پیش کرسکیں۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ فلم مافیا نے سسٹم پر قبضہ کرلیا ہے اور انہیں خشک کردیا ہے ۔ اس کے بعد اس نے سوال کیاجب کوئی اسٹوڈیو باقی نہیں ہے تو ہم فلمیں کیسے بنائیں گے ،صرف روایتی فنانسرز اور انفرادی پروڈیوسرز جو ان کے بقول بہت کم ملتے ہیں ان پر منحصر ہونا پڑے گا۔کنگنا کے دھماکہ خیز دعوؤں کے ساتھ یہ دیکھنا باقی ہے کہ برہمسترا کے بنانے والے اس اداکارہ کے بڑے الزامات کے بارے میں کیا کہتے ہیں۔