نئی دہلی: انوراگ کشیپ کی ہدایت میں بنی بالی ووڈ کی فلم ”گینگس آف واسے پور“کو دی گارڈین‘ میں 21صدی کی 100سب سے بہترین فلموں کی فہرست میں شامل کیا گیا ہے۔اس فہرست میں گینگس آف واسے پور واحد ہندوستانی فلم ہے۔مذکورہ فلم کے ہدایت کار انوراگ کشیپ نے ہفتے کے روز انسٹا گرام پر اعلان کیا کہ ”گینگس آف واسے پور نے اس فہرست میں 59واں مقام حاصل کیا ہے۔
واضح ہو کہ ”گینگس آف واسے پور سیریز کی فلمیں 2012میں ریلیز ہوئی تھیں۔اس میں جھارجھنڈ کے دھن آباد ضلع کے واسے پور شہر میں آباد کوئلہ مافیا کے کنبہ کی کہانی دکھائی گئی ہے۔دونوں فلموں کو شائقین نے کافی پسند کیا اور یہ باکس آفس پر بھی ہٹ رہی۔اس فلم میں منوج باجپائی،نواز الدین صدیقی،پیوش مہرہ اور ریچا چڈھا جیسے اداکاروں نے کا م کیا ہے۔