Thursday, April 24, 2025
Homesliderفلیمنگ کو چینائی کے مظاہروں پر فخر

فلیمنگ کو چینائی کے مظاہروں پر فخر

- Advertisement -
- Advertisement -

ممبئی – چینائی سوپر کنگس کے کوچ اسٹیفن فلیمنگ نے کہا ہے کہ ٹیم میں چند اہم کھلاڑیوں کو شامل کرنا اور چند کھلاڑیوں کے بہتر مظاہروں کی وجہ سے رواں ٹورنمنٹ میں ان کی ٹیم نے حالات کو تبدیل کردیا ہے ۔ تین مرتبہ کی چمپئن چینائی سوپر کنگس کی ٹیم نے متواتر تین مقابلوں میں کامیابی حاصل کرتے ہوئے آئی پی ایل کی ٹیموں کے جدول میں پہلا مقام حاصل کرلیا ہے حالانکہ گذشتہ سیزن متحدہ عرب امارات میں کھیلے گئے ٹورنمنٹ میں وہ پہلی مرتبہ پلے آف میں رسائی سے محروم ہوئی تھی ۔

 کولکتہ نائٹ رائیڈرس کے خلاف کھیلے گئے مقابلے میں کامیابی کے بعد اظہار خیال کرتے ہوئے فلیمنگ نے کہا ہے کہ چار مقابلوں میں تین فتوحات حاصل کرنا اور جس طرح ٹیم نے مظاہرے کئے ہیں وہ قابل فخر ہیں ۔ ٹیم میں چند نئے کھلاڑیوں کو شامل کرنے اور مہیندر سنگھ دھونی کی قائدانہ صلاحیتوں نے حالات کو تبدیل کردیئے ہیں ۔ ہمیں فخر ہے کہ ہم نے گذشتہ دو مقابلوں میں 190 اور 220 کا اسکور بنایا ہے ۔ فلیمنگ کے بموجب سام کرن نے جو گذشتہ سیزن میں شاندار مظاہرے کئے تھے اُن کا سلسلہ اس سیزن میں بھی جاری رکھا ہے جبکہ آف اسپین آل راؤنڈر معین علی کی ٹیم میں شمولیت نے چینائی کے توازن کو مستحکم کیا ہے کیونکہ وہ نمبر تین رنز کی رفتار کو بڑھانے کے علاوہ درمیانی اوورس میں حریف ٹیم کو رنوں سے روکنے کے علاوہ وکٹیں بھی حاصل کررہے ہیں ۔

 کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی کرنا مہیندر سنگھ دھونی کا مزاج ہے جس سے ٹیم کو فائدہ ہورہا ہے ۔ خاص کر کے اوپنر رودراج گائیکوارڈ جن پر بھروسہ کیا گیا انہوں نے اس بھروسہ کو پورا کرتے ہوئے 42گیندوں میں 64 رنز کی اننگز کھیلی جس کی وجہ سے فاف ڈوپلیسی پر دباؤنہیں بنا اور وہ 60 گیندوں میں 95رنز کی اہم اننگز کھیلی ۔