ماسکو۔ روس کے صدر ولادیمیر پوٹن نے جمعرات کو کہا کہ انہوں نے یوکرین کو غیر عسکری طور پر ختم کرنے اور اسے نازیوں سے آزاد کرنے کے مقصد سے خصوصی فوجی آپریشن شروع کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ اس اقدام کا مقصد ان لوگوں کو انصاف کے کٹہرے میں لانا ہے جنہوں نے امن پسند لوگوں بشمول روسی شہریوں کے خلاف ان گنت جرائم کا ارتکاب کیا ہے۔روسی صدر نے اپنے خصوصی ٹیلی ویژن خطاب میں کہا کہ عوامی جمہوریہ ڈونباس نے مدد کی درخواست کے ساتھ روس سے رابطہ کیا ہے، میں نے خصوصی فوجی کارروائی کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ فوجی کارروائی کا مقصد ان لوگوں کی حفاظت کرنا ہے جو کیف کی حکمرانی میں آٹھ سال سے نسل کشی کا سامنا کر رہے ہیں۔ہم یوکرین کو غیر فوجی بنانے اور اسے نازیوں سے آزاد کروانے کی کوشش کریں گے۔ اس کے ساتھ ہی ہم ان لوگوں کو بھی انصاف کے کٹہرے میں لائیں گے جنہوں نے امن پسند لوگوں بشمول روسی شہریوں کے خلاف ان گنت جرائم کا ارتکاب کیا ہے۔روسی صدر نے مزید کہا ہے کہ فورس کی ہمیشہ ضرورت ہوتی ہے، لیکن وہ مختلف قسم کی ہو سکتی ہیں اور ہم جانتے ہیں کہ صحیح قوتیں انصاف اور سچائی پر ہیں اور وہ ہمارے ساتھ ہیں۔انہوں نے کہا کہ یوکرائنی فوجیوں کو فوجی زون سے باہر جانے کی اجازت دی جائے گی۔دریں اثنا، روسی وزارت دفاع نے کہا کہ اس نے یوکرین کی فضائیہ اور فضائی دفاع اور فوجی ڈھانچے کو بے اثر کرنے کے لیے ہتھیاروں کا استعمال کیا ہے۔
دریں اثنا ء یوکرین کے صدر ولادیمیر زیلنسکی نے کہا ہے کہ ان کے ملک نے روسی حملے کے بعد روس کے ساتھ سفارتی تعلقات منقطع کر لیے ہیں۔زیلنسکی نے جمعرات کو روس کے ساتھ اپنے ہمسایہ ملک پر بڑے فضائی اور میزائل حملے کے بعد تعلقات توڑنے کا اعلان کیا۔روسی افواج کو یوکرین میں داخل ہوتے دیکھا جا رہا ہے۔ یوکرائنی حکام نے کہا ہے کہ ملک کی فوج جوابی کارروائی کر رہی ہے اور اس نے مغربی ممالک سے دفاعی مدد کی درخواست بھی کی ہے۔