Thursday, April 24, 2025
Homesliderقوانین کی خلاف ورزی کرتے ہوئے پارٹیاں منانے والی کرینہ اور امریتا...

قوانین کی خلاف ورزی کرتے ہوئے پارٹیاں منانے والی کرینہ اور امریتا کورونا سے متاثر

- Advertisement -
- Advertisement -

نئی دہلی۔ بالی ووڈ اداکارہ کرینہ کپور خان اور امریتا اروڑا کاکورونا ٹسٹ مثبت آیا ہے جیسا کہ بالی ووڈ  کی دو مشہور شخصیات نے مبینہ طور پر ممبئی میں پارٹیوں میں شرکت کرکے کورونا کی متعددقوانین کی خلاف ورزی کی۔ برہان ممبئی میونسپل کارپوریشن نے کرینہ اور امریتا کے رابطے میں آنے والے لوگوں کو آر ٹی پی سی ٹی ٹسٹ کرانے کی ہدایت دی ہے۔ کرینہ اور امریتا جو قریبی دوست ہیں انہوں نے ابھی تک اپنی صحت کے بارے میں تفصیلات جاری  نہیں کی ہیں۔ پچھلے ہفتے دونوں نے ایک پارٹی میں شرکت کی جس کی میزبانی سونم کپور کی چھوٹی بہن ریا کپور نے کی تھی۔ انہوں نے گھر کی پارٹی کی تصاویر سوشل میڈیا پر شائع کی تھیں۔یادر ہے کہ کرینہ اور سیف  علی  خان نے 21 فروری 2021 کو اپنے دوسرے بچے کو خوش آمدید کہا۔ وہ اپنے بچے کی آمد سے قبل نئے گھر میں منتقل ہو ئے ہیں۔ سیف کرینہ نے اپنے دوسری اولاد کا نام جہانگیر علی خان رکھا ہے۔

یہاں اس بات کا تذکرہ بھی اہم ہے کہ فلمی دنیا سے تعلق رکھنے والے کئی نامور افراد کورونا کی لیپٹ میں آچکے ہیں ۔پچھلے مہینے امیت سدھ نے اپنے مداحوں کو مطلع کرنے کے لیے ایک پوسٹ شائع کی تھی کہ وہ کورونا سے متاثر ہوئے ہیں۔ انہوں نے سوشل میڈیا پر یہ انکشاف کیا کہ وہ گھریلوقرنطینہ مکمل کر رہے ہیں۔انتہائی احتیاطی تدابیر کے باوجود، میں کورونا سے متاثر ہوا ہوں ۔ علامات ہلکے ہیں۔ پروٹوکول کے بعد میں نے خود کو الگ تھلگ کر لیا ہے اور گھر میں قرنطینہ میں رہوں گا ان کی پوسٹ  نے بالی ووڈ کو خوف زدہ کردیا تھا ۔ان کے علاوہ  ساؤتھ کے سوپر اسٹار کمل ہاسن کا کورونا وائرس کا ٹسٹ مثبت آنے کے بعد خانگی دواخانہ  میں علاج کروایا گیا۔ کاجول کی بہن تنیشا مکھرجی میں بھی وائرس سے پریشان ہوئی تھی۔کرینہ کے فلمی کرئیر کی بات کی جائے تو  پیشہ ورانہ محاذ پرجب وی میٹ اداکارہ اگلی فلم لال سنگھ چڈھا میں نظر آئیں گی۔ عامر خان کے ساتھ فلم اپریل 2022 میں سلور اسکرین پر آئے گی۔ کرینہ نے فلمسازوں ہنسل مہتا اور ایکتا کپور کے ساتھ بھی  ہاتھ ملایا ہے تاہم پروجیکٹ کا ہنوز نام نہیں رکھا گیا ہے ۔