Tuesday, April 22, 2025
Homesliderلائگر کا ٹریلر جاری ،  فلم کی کامیابی کی امید بہت کم

لائگر کا ٹریلر جاری ،  فلم کی کامیابی کی امید بہت کم

- Advertisement -
- Advertisement -

ممبئی ۔ وجے دیوراکونڈا کی بہت بے صبری سے  انتظار کی جانے  فلم لائگر کے ٹریلر کا طویل انتظار بالآخر ختم ہوگیا اور ٹریلر  کو جاری کیا گیا ہے ۔ دیوراکونڈا جوجنوب سے تازہ ترین پین-انڈیا اسٹار  بنے  جارہے ہیں  نے جمعرات کو اپنے سوشل میڈیا ہینڈلز پر ٹریلر جاری کیا ہے  ۔نوجوان اداکارکو ایک پیشہ ور ایم ایم اے فائٹر کےطورپر اداکاری کرتے ہوئے ٹریلرمیں ایکشن سے لے کر رومانس ، ڈرامہ تک میوزیکل اسکور کے ساتھ نظر آئے ، دیوراکونڈا کی طرف سے پوری کوشش کی گئی ہے لیکن فلم  کے ٹریلر کو دیکھنے کے بعد اس میں دم خم دکھائی نہیں دے رہا ہے  اور فلم ایک روایتی انداز میں نظر آرہی  ہے۔

پرفیکٹ واش بورڈ ایبس اور لمبے بالوں کے ساتھ  دیوراکونڈا جوفلم میں کراس بریڈ کا کردار ادا کررہے ہیں، اس پاور سے بھرے ٹریلر میں ایک لڑاکا کے طور پر ایکشن کے لیے اترتے ہیں جس میں ایک پمپنگ بیک گراؤنڈ اسکور اور ایک ہکلاتے  ہوئے دیوراکونڈا کو میں پیار کرتا ہوں والا مکالمہ  پیش کرتا  دکھایا گیا ہے ہے۔ اس سے قبل فلم کا منفرد پوسٹرجس میں  دیوراکونڈا نے اپنے فٹ جسم کے ساتھ صرف  ایک  اسٹریٹجک طریقے سے رکھے ہوئے گلاب کے پھولوں کی تصویر کشی کی، اس نے ریکارڈ تعداد میں آراء حاصل کیں، جس نے تیز ترین 10 لاکھ لائکس حاصل کیے اور 24 گھنٹے سے زائد عرصے تک سوشل میڈیا پر ٹرینڈ کیا ۔

ماہ اگست کی 25  تاریخ  سے بڑے پردے پر آنے کے لیے فلم  پوری طرح تیار ہے ، پوری جگناتھ کی ہدایت کاری میں بننے والی فلم میں رامیا کرشنا نے ماں  اور اننیا پانڈے نے ہیروئین  کے  کردار میں ہیں اور اس میں سابق ورلڈ ہیوی ویٹ باکسنگ چمپئن مائیک ٹائسن بھی شامل ہیں جو ایک مختصر کردار میں نظر آئیں گے ۔

ٹریلر نے مایوس کیا

فلم کا ٹریلر دکھنے کے بعد اس میں کوئی نیا پن یا شاندار پہلو دکھائی  نہیں دیا صرف چند ایک مناظر میں رمیا کرشنا کا کردار کچھ طاقتور دکھائی دے رہا ہے ۔ کرن جوہر کے بیانر تلے بنی اس فلم کے ہدایت کار پوری جگناتھ ہے جنہوں نے پوکری (ہندی میں سلمان خان کی وانٹیڈ)جسی سوپر ہٹ فلم بنائی ہے لیکن اس کے بعد کی فلمیں میں کوئی خاص کمال نہیں دکھایا  وہ اس فلم میں بھی ایک روایتی کہانی پیش کرنے کے آثار نظرآئے ہیں ۔ ہیروئین کا کردار بس وہی پردے پر جلوہ دکھانے سے زیادہ کچھ نہیں نظر آرہا ہے ۔اگر ٹریلر کے حساب سے ہی فلم بنی ہے تو پھر شاید مداحوں کو مایوسی ہی ہاتھ آئے گی۔