Tuesday, April 22, 2025
Homeٹرینڈنگلالا پیٹ فلائی اوور کا مرمتی کام گزشہ 6 ماہ سے جاری...

لالا پیٹ فلائی اوور کا مرمتی کام گزشہ 6 ماہ سے جاری ،عوام پریشان

- Advertisement -
- Advertisement -

سکندرآباد ۔ مرمت کے کام کے لئے تقریبا چھ ماہ سے بند رہنے کے بعد ، لالا پیٹ فلائی اوور اگلے مہینے عوام کے لئے کھول دی جائے گی۔ گریٹر حیدرآباد میونسپل کارپوریشن (جی ایچ ایم سی) نے اس سال مئی میں فلائی اوور پر مرمت کا کام شروع کیا تھا۔ اگست تک یہ کام مکمل ہونے کی توقع کی جارہی تھی ، تاخیر کے نتیجے میں مسافروں کو بڑی تکلیف ہو رہی تھی جو باقاعدگی سے اس کا استعمال سنیک پوری ، ای سی آئی ایل ایکس روڈس اور مولا علی سے تارناکہ ، حبشی گوڑہ اور ناچارم کی طرف جاتے تھے۔

فلائی اوور کی مرمت کے کام میں تاخیر کی وجہ عوام کو جوپریشانی ہورہی ہے اس کے تحت لکشمی نارائین میڈیا نمائندہ سے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ میرے بچے شانتی نگر میں اپنے اسکول پہنچنے کے لئے اسکول بس میں چھ کلو میٹر اضافی سفر کر رہے ہیں۔ لالاپیٹ فلائی اوور پچھلے چھ مہینوں سے مرمت کے تحت بند ہے اور کسی کو اندازہ نہیں ہے کہ مرمت کتنے مہینوں میں ہوگی۔ اس فلائی اوور کے بعد سڑک انتہائی قابل رحم حالت ہے۔ فلائی اوورکا دورہ کرنے والے میئر فلائی اوور کے نیچے سڑکوں کی انتہائی خراب حالت دیکھنا بھول گئے۔ میں الجھن کا شکار ہوں ۔

 فلائی اوور کے ایک طرف مرمت کا کام جی ایچ ایم سی آئندہ مہینے کے پہلے ہفتہ تک مکمل کر لے گا۔ لالاپپٹ روڈ اوورپل کے ایک طرف کا مرمت کا کام مکمل ہوچکا ہے اور دوسری طرف پل کے نیچے کام جاری ہے۔ غیر متوقع پریشانی کی وجہ سے کام میں تاخیر ہوئی جو بیرنگ کی جگہ لینے کے گرڈر اٹھانے کے بعد ہی دیکھا گیا ۔

 جی ایچ ایم سی کے ایک انجینئر نے یہ تفصیلات فراہم کی ہیں۔1990 میں اس پل کی تعمیر کے بعد جی ایچ ایم سی نے چند ماہ قبل پہلی مرتبہ فلائی اوورکی مرمت اور بحالی کا کام شروع کیا تھا۔ مرمت کے کام کی سست رفتار نے میئر بونتھو رام موہن کو بھی برہم کردیا ہے جو اگست کے آخری ہفتے میں فلائی اوور کا معائنہ کرنے گئے تھے اور انہوں نے جی ایچ ایم سی کے عہدیداروں کو سست کاموں کی سرزنش کی تھی۔