Monday, June 9, 2025
Homeٹرینڈنگلالو پرساد یادو ایک اور چارہ گھوٹالہ کیس کے سلسلے میں سی...

لالو پرساد یادو ایک اور چارہ گھوٹالہ کیس کے سلسلے میں سی بی آئی عدالت میں پیش ہوئے

- Advertisement -
- Advertisement -

رانچی: راشٹریہ جنتا دل (آر جے ڈی) کے سربراہ لالو پرساد یادو نے جمعرات کے روز یہاں ایک اور چارہ گھوٹالہ کیس میں اپنا بیان قلمبند کرنے کے لئے رانچی کی،سی بی آئی کی خصوصی عدالت میں پیش ہوئے۔لالو پر ساد کو راجیندر انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنس(آر آئی ایم ایس)،رانچی کے وارڈ سے سی بی آئی عدالت لایا گیا۔انہیں ایس کے کی خصوصی سی بی آئی عدالت میں پیش کیا گیا۔چارہ گھوتالہ کیس میں ان کا بیان ریکارڈ کیا جائے گا۔

لالو پرداس کو چارہ گھوٹالے کے چار مقدمات میں سزا سنائی گئی ہے۔انہیں 14سال قید کی سزا سنائی گئی ہے۔لالو پرساد یادو چارہ گھوٹالے کے جملہ 6مقدمات میں ملزم ہیں۔انہیں جھار کھنڈ کے پانچ میں سے چار مقدمات میں سزا سنائی گئی ہے۔سزا سنانے کے بعد،انہیں رانچی کی بیرسا منڈا سنٹرل جیل بھیج دیا گیا تھا۔وہاں ان کی طبیعت خراب ہونے کے بعد انہیں راجیندر انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنس(آر آئی ایم ایس)میں داخل کرایا گیا تھا۔

ڈاکٹروں نے بتایا کہ لالو 11 شدید بیماریوں میں مبتلا ہیں۔پولیس نگرانی میں ان کا اسپتال میں علاج جاری ہے۔رانچی کی سی بی آئی عدالت میں پانچویں کیس کی سماعت جاری ہے۔ ڈورنڈا خزانے کیس میں اب تک مجموعی طور پر 111 ملزمان اور 107 بیانات قلمبند ہو چکے ہیں۔

واضح ہو کہ،لالو پرساد یادو کے چھوٹے بیٹے اور بہار کے سابق نائب وزیر اعلیٰ تیجسوی یادو،شہریت ترمیمی قانون (سی اے اے) کے حوالے سے بہار کی نتیش کمار حکومت پر حملہ کر رہے ہیں۔جمعرات کے روز تیجسوی یادو نے کہا ”نتیش کمار جی کو جھوٹے پروپگنڈے میں مہارت حاصل ہے۔وہ دوہرے معیار کو اپناتے ہوئے عوام کو الجھانے کے لئے نئے نئے بھیس بدلتے ہیں۔

انہوں نے کہا ”پہلے تو نتیش جی کی پارٹی نے پارلیمنٹ کے دونوں ایوانوں مین آئین مخالف،غریب مخالف،سی اے اے کی حمایت کی تھی،لیکن اب وہ عوام کو الجھانے کے لئے کہہ رہے ہیں کہ،بہار میں این آر سی لاگو نہیں کریں گے۔کیا وزیر اعلیٰ کو یہ نہیں معلوم ہے کہ ان کے ہاتھ میں کیا تھا،انہوں نے وہاں تو سی اے اے کی حمایت کرکے اپنا حقیقی آئین مخالف رنگ دکھا یا ہے۔