Wednesday, April 23, 2025
Homeبین الاقوامیلبنان کی عوام بھی محمد بن سلمان جیسے قائد کی خواہاں

لبنان کی عوام بھی محمد بن سلمان جیسے قائد کی خواہاں

- Advertisement -
- Advertisement -

بیروت  ۔ لبنان میں گزشتہ کئی دنوں سے جاری احتجاج  کے بعد عوام کے رائے کا یہ نتیجہ اخذکیا گیا ہے کہ انہیں بھی محمد بن سلمان جیسا قائد کی خواہش ہے۔لبنان میں گزشتہ ایک ہفتے سے جاری احتجاجی مظاہروں پر پوری دنیا کی نظریں ہیں۔عرب اور عالمی میڈیا کے نمائندے دارالحکومت بیروت اور ملک کے بڑے شہروں اور قصبوں میں ہونے والے مظاہروں میں شریک افراد کی رائے جاننے کی کوشش کر رہے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق قطری سیٹلائٹ چینل ، التلیفزیون العربی کی نمائندہ مظاہرے میں شامل ایک لبنانی نوجوان سے بحران کے حل کی بابت دریافت کیا۔لبنانی

نوجوان نے کہا ہمیں محمد بن سلمان جیسا لیڈر چاہئے۔ ملک کی اصلاح کے لیے ایک شریف رہنما کی ضرورت ہے۔جس طرح سعودی عرب میں محمد بن سلمان کام کررہے ہیں ویسا ہی لیڈر ہمیں چاہئے۔ لبنانی نوجوان نے یہ بھی کہاکہ ہمارے ملک سے سو ارب ڈالر س لوٹ لئے گئے ہیں۔ انہیں واپس لانے کے لیے سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان جیسا رہنما چاہئیے۔ یہ سنتے ہی  میڈیا کی نمائندگی کرنے والی خاتون نے لبنانی نوجوان کے ساتھ گفتگو کا سلسلہ بند کردیا۔ یاد رہے کہ لبنان میں معاشی بدحالی اور بدعنوانی کے خلاف عوام ایک ہفتے سے سراپا احتجاج بنے ہوئے ہیں۔ وہ حکومت سے استعفے کا مطالبہ کررہے ہیں۔

علاوہ ازیں  آپ کو بے بی شارک گانے کے بارے میں معلوم ہی ہوگا۔ یہ گانا دنیا بھر کے بچوں میں خاصا مقبول ہے، پنک فونگ کے نام سے کورین یوٹیوب چینل پر بچوں کے لیے جب یہ گانا ریلیز ہوا تو دیکھتے ہی دیکھتے وائرل ہوگیا۔ ناصرف کوریا، امریکہ بلکہ برصغیر میں بھی بچوں کا یہ پسندیدہ گانا بن چکا ہے۔

بچوں کو تو لہک لہک کر یہ گانا گاتے سب نے ہی دیکھا ہوگا لیکن لبنان میں بچے نہیں بلکہ بڑے یہ گانا کورس میں ایسے گارہے ہیں جیسے یہ ان کا قومی ترانہ ہو۔لبنان کے شہر بیروت میں جہاں معاشی عدم استحکام پر حکومت کے خلاف مظاہرے جاری ہیں، ایک خاتون اپنی کار میں سوار بابدا ضلع سے گزر رہی تھیں کہ مظاہرین نے ان کی گاڑی کا گھیراؤ کرلیا اور نعرے بازی شروع کردی۔ ان کے ساتھ ان کا 15 ماہ کا بیٹا بھی گاڑی میں سوار تھا۔خاتون  نے انہیں(مظاہرین) سے کہا کہ میرے ساتھ میرا چھوٹا بیٹا بھی ہے، شور مت مچائیں جس پر انہوں نے بے بی شارک گانا شروع کردیا۔یہ بالکل اچانک تھا، میرے بیٹے کو یہ گانا بےحد پسند ہے۔جابور نے مزیدکہا کہ اس ساری صورتحال کی ویڈیو فوراً ہی پورے لبنان میں وائرل ہوگئی یہاں تک کہ میرے بتانے سے پہلے ہی میرے شوہر نے یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر دیکھ لی تھی۔

لبنان کے کشیدہ حالات میں اس گانے نے ماحول کو کچھ حد تک خوشگوار بنا دیا ہے۔ واضح رہے کہ لبنان کی حکومت کی جانب سے ٹیکسوں کے نفاذ کا اعلان کیا گیا تھا جس کے خلاف عوام کی بڑی تعدادسڑکوں پرنکل آئی اور پرتشدد مظاہروں کا سلسلہ شروع ہو گیا۔ جابور نے مزید کہا کہ مظاہرین کی ان کے بچے کے لیے گانے کی ویڈیو دراصل لبنان کے بچوں کے حقائق کی عکاس ہے۔لبنان کے بچوں کا بہتر مستقبل ہونا چاہیے، روبن  جب بڑا ہوجائے گا تو یہ ویڈیو دیکھے گا اور یہ اسے یہ معلوم ہوگا کہ لبنانی اس کے (حقوق) کے لیے لڑرہے تھے۔