Wednesday, April 23, 2025
Homeٹرینڈنگلوک سبھا میں اپوزیشن قائدین نے خاتون ڈاکٹر کے قتل کا معاملہ...

لوک سبھا میں اپوزیشن قائدین نے خاتون ڈاکٹر کے قتل کا معاملہ اٹھایا

- Advertisement -
- Advertisement -

نئی دہلی: لوک سبھامیں پیر کو،کانگریس کی زیر قیادت اپوزیشن قائدین نے حیدرآباد کے مضافات میں ایک نو جوان خاتون ویٹر نری ڈاکٹر کے ساتھ اجتماعی عصمت دری اور قتل کئے جانے کا معاملہ اٹھایا،جس میں اسپیکر اوم برلہ نے انہیں،صفر گھنٹے میں اس معاملے کو اٹھانے کا مشورہ دیا۔ایوان میں اپوزیشن کے متعدد ارکان نے اس مسئلے کو اٹھانے کے لئے برلہ سے اجازت کے لئے اٹھ کھڑے ہوئے۔

لوک سبھا اسپیکر نے کہا کہ ”ایوان کو بھی اس واقعہ پر تشویش ہے اور پارلیمنٹ کے سوالیہ وقت کے بعد صفر اوقات میں اس معاملے کو اٹھانے کی اجازت دے گی۔واضح ہو کہ 26سالہ کاتون ڈاکٹر کی عصمت دری و قتل کے بعد ملک بھر میں مظاہرے کئے جا رہے ہیں،اور لوگوں نے اس واقعہ میں ملوث مجرموں کو سخت سے سخت سزا دینے کا مطالبہ کر رہے ہیں۔