حیدرآباد: مولانا آزاد نیشنل اردو یونیورسٹی (مانو) کے اردو میڈیم اساتذہ کی تنظیم،پروفیشنل ڈویلپمینٹ آف اردو میڈیم ٹیچرس(سی پی ڈی یو ایم ٹی) ،16 اور17 جنوری کو اردو میڈیم اساتذہ کے لئے ”تدریسی ارو میں عصری امور“کے عنوان سے دو روزہ قومی سمینار کاانعقاد کر رہا ہے۔
پیر کو سی پی ڈی یو ایم ٹی آڈیٹوریم،مانو کیمپس میں منعقدہ افتتاحی سیشن کی صدارت وائس چانسلر،ڈاکٹر محمد اسلم پرویزنے کیا۔اپنے صدارتی خطاب میں انہون نے کہا کہ ”اساتذہ کی ذمہ داری طلباء کی ہمہ جہت شخصیت کے فروغ کو یقینی بنانا ہے۔انہوں نے کہا کہ تعلیم صرف ایک پیشہ نہیں،بلکہ ایک مشن ہے۔
پروفیسر ایم ایم رحمت اللہ،رجسٹرار I / cنے اردو تعلیم کو بڑھاوا دینے کے لئے اردو اسکرپٹ کی بھر پور تائید کی۔پروفیسر نسیم الدین فریس،ڈین، اسکول آف لینگویجیس،لسانیات اور ہندوستانیات نے کلیدی خطاب کیا۔پروفیسر ڈین،اسکول آف ایجوکیشن اینڈ ٹریننگ نوشاد حسین نے بھی اس موقع پر خطاب کیا۔
اس سے قبل،مرکز کے دائریکٹر پروفیسر محمد عبد السمیع صدیقی نے اجتماع کا خیر مقدم کیا اور سمینار کے بارے میں معلومات فراہم کیں۔اسسٹنٹ پروفیسر مصباح النجار نے کارروائی چلائی،اور ڈاکٹر محمد اکبر،اسسٹنٹ پروفیسر نے شکریہ ادا کیا۔سمینار کا اہم اجلاس 17
جنوری کو شام 4.15 بجے منعقد ہوگا۔