Tuesday, June 10, 2025
Homesliderماونوازوں کا 25جولائی کو تلنگانہ بند

ماونوازوں کا 25جولائی کو تلنگانہ بند

- Advertisement -
- Advertisement -

حیدرآباد: انقلابی مصنف ورا ورا راو کی فوری رہائی کا مطالبہ کرتے ہوئے سی پی آئی ماوسٹ تلنگانہ اسٹیٹ کمیٹی نے اس ماہ کی 25تاریخ کو تلنگانہ بند کی اپیل کی ہے۔کمیٹی نے متعلقہ حکام پر زور دیا کہ وہ فوری طورپر جیل سے ورا ورا ورا راواوردوسروں  کی رہائی کویقینی بنائے۔ساتھ ہی جنگلاتی علاقوں سے گرے ہاونڈس کے ارکان کو واپس طلب کیاجائے۔ماوسٹ پارٹی تلنگانہ اسٹیٹ کمیٹی کے ترجمان جگن نے اس سلسلہ میں مکتوب جاری کیا ہے۔ماونوازوں نے یہ بھی مطالبہ کیا کہ ورا ورا راو جو بھیماکورے گاوں معاملہ میں ملزم ہیں کے علاوہ دیگر تمام سیاسی قیدیوں کے ساتھ ساتھ 60برس سے زائد عمر والے قیدیوں کی رہائی کو یقینی بنایاجائے۔