Sunday, June 8, 2025
Homeٹرینڈنگماہانہ 3 لاکھ روپئے ،70 کرایہ داروں کا کرایہ معاف کرنے کا...

ماہانہ 3 لاکھ روپئے ،70 کرایہ داروں کا کرایہ معاف کرنے کا مثالی اقدام

- Advertisement -
- Advertisement -

حیدرآباد: ایک ایسے وقت میں جب لاک ڈاون کی بندش کی وجہ سے لوگ زندگی گذارنے  کےلئے جدوجہد کررہے ہیں ایک41 سالہ گھر کے مالک نے اپنے تمام 70 کرایہ داروں کا ماہانہ کرایہ معاف کردیا  ہے ۔شہر کے بالا نگر کا رہائشی کوڈوری بالنگم ، جسے اپنے کرایہ داروں کی حالت زار پر فراغ دلی  کا مظاہرہ کرتے ہوئے  کرایہ معاف کرنے کے علاوہ انھوں نے بھی اپیل کی ہے کہ وہ لاک ڈاؤن کے دوران شہر سے باہر نہ نکلیں۔ بالنگم کے مطابق ، وہ ان سے کرایہ کے طور پر ہر ماہ 3 لاکھ روپے سے زیادہ وصول کرتا ہے۔

مجھے یقین ہے کہ ہمارا فرض ہے کہ ہم مشکل اوقات میں ساتھی شہریوں کی مدد کریں۔ چیف منسٹر کے چندرشیکھر راؤ کی جانب سے  لاک ڈاؤن کا اعلان کرنے کے بعد میرے شٹر میں دکانیں چلانے والے زیادہ ترکرایہ داراور کچھ خاندانوں نے مجھ سے اپنے آبائی مقامات میں منتقل ہونے کے فیصلے کے ساتھ مجھ سے رابطہ کیا کیونکہ اب آمدنی کا کوئی ذریعہ نہیں ہے۔ میں نے ان سے کہا کہ وہ وہاں نہ جائیں اور جب تک لاک ڈاؤن ختم نہیں ہو جاتا کرایہ معاف کردیتے ہیں۔بالنگم جو راجنہ سرسیلہ ضلع کے گمبھیراپیٹ سے تعلق رکھتے ہیں انہوں نے ایک مثالی اقدام اٹھایا ہے ۔

بالنگم جو 2008 کے بعد سے بالا نگر میں مکینیکل ورکشاپ کا مالک ہے اس نے ضرورت مند لوگوں کے لئے 1.20 کروڑ روپئے کی امداد کی ہے۔ کرایے معاف کرنے کے علاوہ وہ آندھراپردیش اور تلنگانہ سے تعلق رکھنے والے تقریبا 200 مزدوروں کوہرایک کوتقریبا ایک ہزار روپیہ دے کر امدادی قرض بھی دے رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ میں نے اپنی زندگی میں بہت ساری جدوجہد کی۔ میں جانتا ہوں کہ اتنا پیسہ اورخوراک کے بغیر زندہ رہنا کتنا مشکل ہے۔ میں نہیں چاہتا کہ اس بحران کے دوران کوئی بھی پریشانی کا شکار ہو۔ انہوں نے مزید کہا کہ میں نے کرایہ داروں سے کہا ہے کہ وہ جو کرایے برداشت کرنے کی موقف میں نہیں ہیں پریشان نہ ہوں۔ بالنگم میں 20 دکانیں اور 50 مکانات ہیں۔