Wednesday, April 23, 2025
Homesliderمتا کو مودی کے خلاف قومی سطح پر پیش کرنے کی تیاریاں...

متا کو مودی کے خلاف قومی سطح پر پیش کرنے کی تیاریاں  

- Advertisement -
- Advertisement -

 کولکتہ ۔نندی گرام سے اسمبلی انتخابات میں شکست کے  باوجود چیف منسٹر  کا عہدہ سنبھالنے والی ممتا بنرجی اب کولکتہ شہر کے بھوانی پور سے اسمبلی انتخاب میں حصہ لیں گی ۔کانگریس نے ان کے خلاف امیدوار کھڑا نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے ۔اس فیصلے سے ظاہر ہوگیا ہے کہ بائیں محاذ اور کانگریس کی راہیں الگ ہوگئی ہیں ۔امید ہے کہ 2024کے اسمبلی انتخابات میں کانگریس اور ترنمول کانگریس کے درمیان معاہدہ ہوسکتا ہے ۔ ریاستی کانگریس کے صدر ادھیر رنجن چودھری ، جو چیف منسٹر ممتا بنرجی کی شدید مخالف کے طور پرمشہور ہیں ،انہوں  نے کہا ہے کہ ان کی پارٹی بھوانی پور اسمبلی کے ضمنی انتخاب میں ممتا بنرجی کے خلاف امیدوار نہیں کھڑا کرے گی۔

 انہوں نے مرکزی قیادت کو بتایا ہے کہ اس بار ممتا بنرجی نے اسمبلی انتخابات میں بھاری اکثریت سے کامیابی حاصل کی ہے اور وہ خود بھوانی پور سے کھڑی ہورہی ہیں لہذا فیصلہ کیا گیا ہے کہ ان کے اعزاز میں کانگریس کوئی امیدوار میدان میں نہیں اتارے گی۔ تاہم حتمی فیصلہ پارٹی کی اعلیٰ قیادت کرے گی ۔چودھری نے کہا کہ بھوانی پور میں کانگریس بہت خاص مضبوط نہیں ہے ۔امیدوار کھڑا کرنے کے باوجود کچھ نہیں ہوگا ۔لہذا ممتا بنرجی کے خلاف امیدوار میدان میں  نہ اتار کر اچھا پیغام دینا چاہتی ہے ۔

دریں اثناءمغربی بنگال اسمبلی انتخابات میں شاندار کامیابی کے بعد ممتا بنرجی پہلی مرتبہ ہفتہ کوپارٹی لیڈروں کے ساتھ اجلاس کررہی ہیں اس میں ان کے انتخابی حکمت عملی کار پرشانت کشور بھی موجودرہیں گے ۔سیاسی تجزیہ نگاروں کا خیال ہے کہ ممتا بنرجی کو قومی سطح پر نریندر مودی کے متبادل کے طورپر پیش کرنے کے لئے حکمت عملی بنائی جائے گی ۔

اس کے علاوہ ابھیشیک بنرجی کو قومی سطح پر بھی پیش نہیں کیا جاسکتا ہے ۔دوسری جانب ترنمول کانگریس چھوڑ کر بی جے پی میں شامل ہونے والے کئی لیڈران سونالی گوہا ،سرلا مرمواور شیاما پرساد مکھرجی اور دیگر لیڈران ترنمول کانگریس میں واپس آنا چاہتے ہیں ۔دوسری جانب ترنمول کانگریس کے ذرائع کا دعویٰ ہے کہ بی جے پی کے 8ارکان اسمبلی اور 3ارکان پارلیمنٹ بھی ترنمول کانگریس میں شامل ہونے کے لئے تیار ہیں ۔سب سے بڑی بات یہ ہے کہ مکل رائے سے متعلق بھی گھر واپسی کی خبریں گردش کررہی ہیں ۔مکل رائے کی اہلیہ جو اس وقت بیمار ہیں ۔دواخانہ میں جاکر ابھیشیک بنرجی نے عیادت کی تھی۔

پرشانت کشور کی اجلاس میں شرکت سے واضح ہوتا ہے کہ ا ن کی کمپنی آئی پی اے سی ترنمو ل کانگریس کے ساتھ کام کرتی رہی گی ۔شاید اب پرشانت کشور ممتا بنرجی کے کئے قومی سطح ہر متبادل کے طور پر پیش کریں گے ۔