محبوب آباد: محبوب آباد کے سرکاری اسپتال پرحملہ ملازمین اور وارڈ بوائے زخمی ہوگیا اتوار کی رات دیر گئے ضلع محبوب آباد کے گورنمنٹ ایریا اسپتال میں کشید گی لپٹ میں آ گئیں, جب اتوار کی رات ایک مریض کے حاضرین نے مبینہ طور پرعملے پر حملہ کیا
سرکاری اسپتال کے عملے نے دوا خانے کو آنے والے حاضرین کو چہرے کا ماسک پہننے کے لئے کہا تو اس وقت دونوں فریقوں کے بیج بحث و تکرار ہوئی، بعد ازاں حاضرین نے دواخانے کے اسٹاف پر حملہ کر دیا، جس میں ایک وارڈ بوائے شدید زخمی ہوگیا۔
طبی برادری نے سرکاری اسپتال پرحملہ کے واقعے پر سخت مذمت کی، اور حملہ آوروں کے خلاف سخت کاروائی کا مطالبہ کیا، پولیس نے مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کردی۔
محبوب آباد سرکاری اسپتال کے ذرائع کے مطابق اتوار کی رات ایک مریض جو حادثے کا شکار ہوا تھا زخمی حالت میں اسپتال لایا گیا۔ اس کے ساتھ نوجوانوں کا ایک گروپ بھی ساتھ تھا، دواخانے کے احاطے میں داخل ہوتے ہوئے سیکورٹی اہلکاروں نے ان سے چہرے کا ماسک پہنے کو کہا۔
لیکن زخمی کے ساتھی سننے کے موڈ میں نہیں تھے اور اسپتال کے سیکورٹی کے سات بحث چھڑ گئی، وارڈ بوائے سپروائزر اور دیگر ہسپتال عملے موقع پر پہنچ گئے حالات کو قابو کرنے کی کوشش کی۔
تاہم حاضرین نے سکیورٹی عملے پر پر حملہ کرنے کی کوشش کی، جب وارڈ بوائے اور سپروائزر نے سیکیورٹی اہلکاروں کو بچانے کی کوشش کی تو نوجوانوں کا گروپ وارڈ بوائے پر بھی حملہ کر دیا جس سے وارڈ بوائے خون میں لت پت ہوگیا۔ بعد ازاں انہیں علاج کے لئے اسپتال منتقل کردیا گیا۔
پولس اس معاملے کو درج کردی ہے، اور حملہ آوروں کی شناخت کرنے کی کوشش کررہی ہے۔