Wednesday, April 23, 2025
Homeتازہ ترین خبریںمحبوبہ مفتی کے خلاف الیکشن کمیشن میں شکایت

محبوبہ مفتی کے خلاف الیکشن کمیشن میں شکایت

- Advertisement -
- Advertisement -

جموں۔ انتخابی مہمات کے دوران متنازعہ بیانات کی پاداش میں کئی اہم سیاسی قائدین کے خلاف الیکشن کمیشن میں آئے دن کوئی نہ کوئی شکات درج کی جارہی ہے اور اب اس فہرست میں محبوبہ مفتی کا نام بھی شامل ہوگیا ہے۔

جموں کے ایک سماجی کارکن نے الیکشن کمیشن آف انڈیا میں پی ڈی پی صدر محبوبہ مفتی کے ایک ٹویٹ پر ان کے خلاف شکایت درج کی ہے اور ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کرنے کی پاداش میں ان کے خلاف کارروائی کرنے کا مطالبہ کیا ہے ۔

جموں کے ایک سماجی کارکن سکیش سی کھجوریہ نے پی ڈی پی صدر محبوبہ مفتی کے8 اپریل کے ایک ٹویٹ کے حوالے سے کہ میں نے صاف وشفاف انتخابات کے انعقاد کے مفاد میں شکایت درج کی ہے اور سابق چیف منسٹر محبوبہ مفتی کے خلاف قانونی کارروائی کا مطالبہ کیا ہے ۔

یاد رہے کہ محبوبہ مفتی نے8 اپریل کے اپنے ایک ٹویٹ میں کہا تھا عدالت میں اپنا وقت کیوں ضائع کرو گے ۔ بی جے پی کی جانب سے دفعہ370 ختم کرنے کا انتظار کرو۔ ہم خود بہ خود انتخابات نہیں لڑ پائیں گے کیونکہ آئین ہند کا جموں وکشمیر پر اطلاق ختم ہوگا۔ نہ سمجھو گے تو مٹ جاﺅ گے اے ہندوستان والو

۔ تمہاری داستان تک بھی نہ ہوگی داستانوں میں۔محبوبہ مفتی کے اس ٹویٹ کوتوہین آمیز قرار دیتے ہوئے کھجوریہ نے کہا کہ محبوبہ مفتی جو رواں عام انتخابات کے لئے ایک امیدوار کی حیثیت سے میدان میں ہیں اور آئین ہند کا حلف بھی اٹھایا لیکن ان کا یہ ٹویٹ توہین آمیز ہے جو ملک کی سالمیت کے لئے خطرہ ہے ۔