مانچسٹر۔ اپنی محبت حاصل کرنے محبوب کے سامنے عاشق کیا نہیں کرتے۔ کوئی کہتا ہے کہ وہ چاند تارے توڑ لائے گا اور اگر اس وعدے سے بھی کام نہ چلے تو بالی ووڈ فلموں کی طرح معشوقہ کو راغب کرنے کیلئے جان تک دینے کو تیار رہتے ہیں لیکن کبھی ایسا سنا ہے کہ اپنی معشوقہ کا پیار پانے کیلئے عاشق نے سابق محبوبہ کی عصمت ریزی کی ہو اور اتنا ہی نہیں اسے جان سے مارنے کی بھی کوشش کرے۔
ایسا ایک عجیب اور انوکھا واقعہ انگلینڈ کے شہر مانچسٹر میں سامنے آیا ہے۔ جہاں ایک 17 سالہ عاشق پر اپنی معشوقہ کو اپنے پیار پر یقین دلانے کیلئے سابق محبوبہ کی عصمت ریزیکرنے اور پھر اس پر جان لیوا حملہ کرنے کا الزام لگا ہے۔
مانچسٹر ایوننگ نیوز کے مطابق اس معاملے میں اس کی موجودہ معشوقہ کو بھی ملزم بنایا گیا ہے۔ الزام میں کہا گیا ہے کہ ملزم معشوقہ کو اپنے عاشق کے ارادوں کا پورا علم تھا ۔ اس نے کبھی بھی لڑکے کو روکنے کی کوشش نہیں کی بلکہ اس کا ساتھ دیا۔ اس بات کا انکشاف دونوں کے درمیان میسیج پر ہوئی بات چیت کی بنیاد پر ہوا۔
مانچیسٹرکراو¿ن کورٹ کے سرکاری وکیل ایلرک بسینو نے جیوری کے سامنے یہ کہتے ہوئے مقدمہکا انکشاف کیا کہ جو آپ سننے جارہے ہیں وہ وہ نہ صرف ناقابل تصور ہی نہیں بلکہ ناقابل یقین بھی ہے۔
وکیل نے عدالت میں دلیل دی کہ ملزم لڑکا اپنی سابق محبوبہ کے ساتھ رابطے میں تھا۔ اس وجہ سے اس کی موجودہ محبوبہ خود کو ذلیل وخوار محسوس کرتی تھی۔ اس نے لڑکے پر اپنا یقین حاصل کرنے کیلئے اور مشقت کرتے رہنے کا دباو¿ بنایا۔
اس دباو¿ کی وجہ سے لڑکے کے دل میں اس جرم کو انجام دینے کا ارادہ آیا۔ واقعہ کو انجام دینے کے ایک دن پہلے ملزم لڑکے نے انٹرنیٹ پر قتل کے الزام میں کتنے دن سزا ہوتی ہے اور قاتل کتنے دن جیل میں رہتے ہیں، اس کی معلومات حاصل کی۔ اس کے بعد وہ متاثرہ لڑکی کے گھر گیا جہاں اس نے پہلے اس کی عصمت ریزی کی پھر بیگ میں رکھا چاقو نکال کر اس پر جان لیوا حملہ کیا۔
متاثرہ کی قسمت اچھی تھی کہ جو وہ اس قاتلانہ حملے کے باوجود بھی زندہ بچ گئی۔ سرکاری وکیل نے عدالت کو بتایا کہ ملزم کے ساتھ متاثرہ نے کسی بھی طرح کا غلط رویہ یا اسے نقصان پہنچانے کا کام نہیں کیا تھا جس کا بدلہ لینے کیلئے ملزم ایسا کرتا بلکہ ملزم نے صرف اپنی معشوقہ کو خوش کرنے اور اس کا بھروسہ جیتنے کیلئے متاثرہ پر ایسا حملہ کیا۔