Monday, June 9, 2025
Homeٹرینڈنگمحمد اظہر الدین نے ایچ سی اے کے صدارتی عہدے کے لئے...

محمد اظہر الدین نے ایچ سی اے کے صدارتی عہدے کے لئے کاغزات نامزدگی داخل کیا

- Advertisement -
- Advertisement -

حیدرآباد: سابق ہندوستانی کرکٹ ٹیم کے کپتان محمد اظہر الدین نے حیدرآباد کرکٹ اسوسی ایشن (ایچ سی اے) کے انتخابات میں حصہ لینے کا فیصلہ کیا ہے۔اور انہوں نے ایچ سی اے کے صدر کے عہدے کے لئے انتخابی ریٹرننگ آفیسر کو کاغذات نامزدگی جمع کر وایا ہے۔اس موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے اظہر الدین نے کہا کہ وہ حیدرآباد کر کٹ اسوسی ایشن کی کھو ئی ہوئی عظمت کو واپس لانے کے لئے سخت محنت کریں گے۔

انہوں نے امید ظاہر کی کہ آنے والے دنوں میں حیدرآباد کے کم از کم آٹھ کرکٹرز ملک کی نمائندگی کریں گے۔انہوں نے ایل بی اسٹیڈیم سے متعلق کہا کہ اسٹیڈیم میں لا پرواہی برتی جا رہی ہے۔جہاں ماضی میں کئی بین الاقوامی میچیس کھیلے گئے ہیں۔