Thursday, April 24, 2025
Homesliderمحمد سراج کا انگلش شائقین کو کرارا جواب

محمد سراج کا انگلش شائقین کو کرارا جواب

- Advertisement -
- Advertisement -

لیڈز ۔ ہندوستان اور انگلینڈ کے مابین لیڈز میں کھیلے جارہے تیسرے ٹسٹ میں ہندوستانی ٹیم 78 رنز پر آل آوٹ ہوگئی ۔انگلینڈ کی مضبوط موقف سے اس کے شائقین کافی خوش ہیں اوربولنگ کے بعد باونڈری پرفیلڈنگ کرنے گئے محمدسراج کو کچھ شائقین نے طنزکرتے ہوئے پوچھا کہ اسکورکیا ہوا ہے جس کا سراج نے زبردست جواب دیتے ہوئے شائقین کو اشارے میں بتایا کہ ہندوستان سیریز میں 1-0 سے آگے ہے ۔

سراج پر ناظرین نے فیلڈنگ کے دوران گیند بھی پھینکی تھی۔ پہلے دن کے میچ ختم ہونے کے بعد ہندوستانی وکٹ کیپر رشبھ پنت نے انکشاف کیا کہ فیلڈنگ کے دوران محمدسراج پر شائقین نے گیند پھینکی تھی۔ اس کے بعد ہندوستانی کپتان وراٹ کوہلی کافی غصے میں تھے اور انہوں نے سراج کو گیند باہر پھینکنے کے لئے کہا۔ کوہلی کا غصہ کیمرے میں واضح طور پر نظرآرہا تھا۔ پنت نے کہا کہ شائقین میں سے کسی نے سراج پر گیند پھینکی تھی تو کوہلی غصے میں آگئے تھے ۔ آپ جو بھی کہنا چاہتے ہیں کہہ سکتے ہیں لیکن فیلڈرز پر چیزیں پھینکنا درست نہیں ہے ۔محمدسراج نے انگلینڈ کے خلاف پہلے دو ٹسٹ میچوں میں11 وکٹیں حاصل کی ہیں۔ انہوں نے لارڈز میں کھیلے گئے دوسرے ٹسٹ میں آٹھ وکٹیں حاصل کیں۔ پہلی اننگز میں انہوں نے30 اوورز میں94 رنز دے کر4 وکٹیں حاصل کیں۔ دوسری اننگز میں10.5 اوورز میں32 رنز دے کر4 وکٹیں حاصل کیں۔

یادرہے کہ محمد سراج کا تعلق حیدرآباد سے ہے اور وہ اس وقت ہندوستانی فاسٹ بولنگ شعبہ میں سب سے نوجوان بولر ہیں کیونکہ اس شعبہ میں محمد سمیع ،جسپریت بمراہ اور ایشانت شرما بھی ہیں ،جبکہ ایشانت شرما نے تو ہندوستان کےلئے 100 سے زیادہ ٹسٹ مقابلوں میں ملک کی نمائندگی کرلی ہے ۔محمدسراج آسٹریلیا میں شاندارمظاہروں کے بعد انگلینڈ کے دورہ پر اپنے کھیل اور جارحانہ رویہ کی وجہ سے کافی شہرت حاصل کرچکے ہیں ۔