Monday, June 9, 2025
Homeاسپورٹسمحمد سمیع کو امریکی ویزا مل گیا

محمد سمیع کو امریکی ویزا مل گیا

- Advertisement -
- Advertisement -

کولکتہ ۔ ہندوستانی کرکٹ ٹیم کے سینئر فاسٹ بولر محمد سمیع کی ابتداءمیں امریکی ویزا درخواست مسترد کردی گئی تھی جس کے بعد بی سی سی آئی نے اس معاملے میں امریکی ایمبیسی سے رجوع ہوتے ہوئے معاملے کو نہ صرف ختم کیا بلکہ اپنے فاسٹ بولر کےلئے ویزا بھی حاصل کرلیا ۔ بی سی سی آئی ذرائع کے بموجب محمد سمیع کی ویزا کےلئے ابتداءمیں درخواست اس لئے مسترد کردی گئی تھی کیونکہ پولیس میں ان کے خلاف بیوی حسین جہاں کی شکایت درج ہے ۔ پولیس ریکارڈ کی وجہ سے محمد سمیع کو ویزا نہیں دیا جارہا تھا جس کے بعد بی سی سی آئی نے امریکی سفارتخانہ سے رجوع ہوتے ہوئے محمد سمیع کی حمایت کی اور ہندوستانی کرکٹ ٹیم کےلئے ان کی خدمات کا تذکرہ بھی کیا اور کارناموں کے ریکارڈس کے علاوہ پولیس میں موجود شکایت کی نوعیت کا ریکارڈ بھی فراہم کیا جس کے بعد محمد سمیع کو امریکہ کا ویزا ملا ۔

 ہندوستانی کھلاڑیوں کو امریکی ویزے اس لئے حاصل کئے جارہے ہیں کیونکہ ویسٹ انڈیز کے خلاف تین ٹوئنٹی 20 مقابلوں کی سیریز کے ابتدائی دو میچس امریکہ میں کھیلے جارہے ہیں ۔ امریکی دورے کےلئے ہندوستانی کھلاڑیوں کو پی ون زمرے کے تحت ویزے جاری کئے گئے ہیں جو دراصل کھلاڑیوں کی بیرونی ٹیم کا زمرہ ہے – بی سی سی آئی کے ایک عہدیدار نے اپنی شناخت پوشیدہ رکھنے کی شرط پرکہا کہ ابتداء میں محمد سمیع کی درخواست مسترد کردی گئی تھی کیونکہ ان کے خلاف پولیس کا توثیق نامہ نامکمل تھا لیکن مطلوبہ دستاویزات فراہم کرنے کے بعد یہ مسئلہ حل کیا گیا ہے ۔

جب محمد سمیع کی درخواست مسترد کردی گئی تو بی سی سی آئی کے سی ای او رراہول جوہری نے ایک مکتوب جو درخواست کی نوعیت کا تھا تحریر کرتے ہوئے اس میں نہ صرف محمد سمیع کے کارناموں بلکہ امریکہ کے ان کے دورہ کی وجہ بھی بتائی ۔ یاد رہے 2018 ء کی ابتداءمیں محمد سمیع کے خلاف ان کی اہلہہ حسین جہاں نے گھریلو تشدد کے علاوہ ان پر دیگر خواتین سے تعلقات کی شکایت کرتے ہوئے کولکتہ پولیس میں مقدمہ درج کیا تھا جبکہ کولکتہ کی ایک عدالت میں طلاق کا ایک مقدمہ بھی زیردوراں ہے ۔