Tuesday, April 22, 2025
Homeتازہ ترین خبریںمدھیہ پردیش کے سابق وزیر اعلی ٰبابو لال گور کا دیہانت

مدھیہ پردیش کے سابق وزیر اعلی ٰبابو لال گور کا دیہانت

- Advertisement -
- Advertisement -

ؓبھوپال: مدھیہ پردیش کے سابق وزیر اعلیٰ اور بھارتیہ جنتا پارٹی کے سینئیر لیڈر بابو لال گور کا لمبی بیماری کے بعد چہارشنبہ کی صبحبھوپال کے نرمدا اسپتال میں دیہانت ہوگیا۔وہ 89سال کے تھے۔وہ کافی عرصہ سے بیمار تھے۔ان کا بلڈ پریشر کم ہونے پر انہیں اسپتال میں داخل کرایا گیا تھا۔

بابو لا گور کے دیہانت پر کئی لیڈروں نے افسوس کا اظہار کیا ہے۔بابو لال گور  کے دیہانت پر وزیر آعظم نریندر مودی نے ٹویٹ کیا کہ ”بابو لال گور  نے کئی دہائیوں تک عوام کی خدمت کی۔جنا سنگھ کے دنوں سے انہوں نے ہماری پارٹی کو مضبوط بنانے کے لئے لگا تار  کام کیا۔مدھیہ پردیش کے وزیر اور وزیر اعلیٰ کی حیثیت سے انہوں نے ریاست کی ترقی کے لئے بہت ساری کوششیں کیں۔ان کی موت سے دکھی ان کے اہل خانہ سے میں اظہار تعزیت کرتا ہوں۔

بی جے پی کے رکن پارلیمنٹ راکیش سنہا نے ٹویٹ کر کے لکھا ”یہ انتہائی افسوس کی بات ہے کہ ہمارے سرپرست،بی جے پی کے سینئیر رہنما اور مدھیہ پردیش کے سابق وزیر اعلیٰ،بابو لال گور جی نہیں رہے۔انہوں نے ریاست میں پارٹی کو مضبوط بنانے میں اہم کردار ادا کیا تھا“۔

بابو لال گور مدھیہ پردیش کے بڑے لیڈروں میں شمار کئے جاتے تھے۔ان کا اصلی نام بابو رام یادو تھا۔انکی پیدائش   2جون 1930کو اتر پردیش کے پرتاب گرھ ضلع میں ہائی تھی۔انہوں نے بھوپال کی پوٹھا مل میں مزدوری کرتے ہوئے اپنی تعلیم پوری کی تھی۔اسکول کے دور سے ہی وہ آر ایس ایس کی شاخ کو جایا کرتے تھے۔انہوں نے کئی مزدور تحریکوں میں حصہ لیا۔وہ ہندوستان مزدور سنگھ کے بانی و رکن تھے۔

بابو لال گور پہلی بار 1974جنوبی اسمبلی حلقہ کے ضمنی انتخابات میں پہلی بار آزاد رکن اسمبلی منتخب ہوئے تھے۔وہ 7مارچ1990سے 15دسمبر 1992تک مدھیہ پردیش کے وزیر بلدیات،قانون سازی کے امور،تعلقات عامہ،شہری بہبود،شہری ہاؤسنگ اوربحالی،و وزیر امداد رہے۔اوروہ  4ستمبر 2002سے 7دسمبر 2003تک مدھیہ پردیش قانون ساز اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر بھی رہے۔وہ  23اگسٹ2004سے  29نومبر2005تک مدھیہ پردیش کے وزیر اعلیٰ رہے۔