نئی دہلی: مرکزی حکومت نے سابق وزیر آعظم منموہن سنگھ کو دیئے گئے خصوصی تحفظ گروپ کی سیکیوریٹی واپس لے لی ہے۔وزارت داخلہ نے اب انہیں مرکزی سکیوریٹی فورس کا سیکیورئیٹی کور دینے کا فیصلہ کیا ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ منموہن سنگھ کی ایس پی جی سیکیوریٹی کو ہٹانے کا فیصلہ لیا گیا ہے۔
اسی طرح سابق وزیر آعظم ایچ ڈی دیوے گوڑا اور وی پی سنگھ کا حفاظتی کور بھی ہٹا دیا گیاتھا۔منموہن سنگھ کے قریبی ذرائع نے بتایا کہ انہیں ذاتی طور پر سیکیوریٹی کے بارے میں کوئی فکر نہیں ہے،وہ حکومت کے فیصلے پر راضی ہیں۔
اندرا گاندھی کو ان کے سیکیوریٹی گارڈز کے قتل کے بعد 1985میں وزیرآعظم کی حفاظت کے لئے ایس پی جی کی تشکیل عمل میں لائی گئی تھی۔
1991میں سابق وزیر آعظم راجیو گاندھی کے قتل کے بعد،ایس پی جی ایکٹ میں ترمیم کی گئی تھی اور سابق وزیر آعظم اور ان کے اہل خانہ کو آئندہ دس سالوں تک ایس پی جی تحفظ فراہم کرنے کا انتظام کیا گیا تھا۔اور2003میں واجپائی حکومت میں اس ایکٹ میں ترمیم کی گئی تھی اوردس سال کی حد کو کم کرکے ایک سال کر دیا گیاتھا۔اس کے ساتھ ہی یہ بھی ایک بندوبست کیا گیا تھاکہ خطرے کومد نظر رکھتے ہوئے مرکزی حکومت سیکیوریٹی کی کی آخری تاریخ طئے کرے گی۔