Tuesday, June 10, 2025
Homeتازہ ترین خبریںمرکزی وزیر پیوش گوئل کے آئن اسٹائن سے متعلق دئے گئے بیا...

مرکزی وزیر پیوش گوئل کے آئن اسٹائن سے متعلق دئے گئے بیا ن کااڑایا جا رہاہے مذاق

- Advertisement -
- Advertisement -

نئی دہلی: ان دنوں مرکزی وزیر ریلوے و تجارت پیوش گوئل کا بیان زیر بحث بنا ہوا ہے۔اور ملک میں معاشی سست روی اور پانچ لاکھ کروڑ کی معیشت کی تشکیل کے سوال پر پیوش گوئل کے دلائل،سوشیل میڈیا پرٹرولرس کے نشانے پر آگئے ہیں۔ اس سے قبل آٹو سیکٹر میں سست روی کے بارے میں وزیر خزانہ نرملا سیتا رامن کے بیان کے بعد مختلف گوشوں سے ان کی جم کر تنقید کی گئی تھی۔اس بار مرکزی وزیر پیوش گوئل لوگوں کی تنقیوں کا نشانہ بن رہے ہیں۔

در اصل جب یہ سوال اٹھا کہ موجودہ شرح سے ہندوستان پانچ ٹریلین کی معیشت کیسے بنے گا،تو پیوش گوئل نے مشورہ دیا کہ حساب کتاب میں مت پڑھئے۔اس دوران انہوں نے نیو ٹن کا سہرا آئن اسٹئن کو دے ڈالا۔انہوں نے کہا کہ اگر آئن اسٹئن حساب کتاب میں پڑتے تو ”نظریہ کشش ثقل“ ڈھونڈ نہیں سکتے تھے۔

پیوش گوئل نے کہا کہ آپ کو ان حسابوں میں نہیں پڑنا چاہئے،جو آپ ٹی وی پر دیکھتے ہیں کہ پانچ کھرب معیشت کے لئے،ملک کو 12% فیصدکی شرح سے ترقی کرنی ہوگی۔آج یہ 6%فیصد کی رفتار سے بڑھ رہا ہے۔ایسے حساب کتاب میں مت پڑھئے۔ایسی ریاضی نے کشش ثقل کو دریافت کرنے میں آئن اسٹائن کی مدد نہیں کی۔

اس سے قبل وزیر خزانہ نرملا سیتا رامن نے نوجوانوں کی سوچ میں بدلاؤ کو آتو سیکٹر میں سست روی کا ذمہ دار قرار دیا تھا۔اس کے لئے وزیر خزانہ کو سوشیل میڈیا پر شدید تنقید کا سامنا کرنا پڑا۔پیوش گوئل سے متعلق بھی سوشیل میڈیا پر ایسا ہی تنقیدوں کا ماحول ہے،اور ان کے اس بیان پر طنز کیا جا رہا ہے۔اور مرکزی وزیر کی غلط معلومات پر ان کی ہنسی اڑائی جا رہی ہے اور ان کی جانب سے آئن اسٹائن سے متعلق دی جا رہی مشابہت کو تنقید کا نشانہ بنایا جا رہا ہے۔

در اصل پیوش گوئل کی جانب سے جو بات کی جارہی ہے وہ غلط معلومات پر مبنی ہے۔کیونکہ جرمنی میں پیدا ہونے والے ”البرٹ آئن اسٹائن“ نے کشش ثقل کو دریافت نہیں کیا تھا۔بلکہ انگریزی کے ریاضی دان و طبی ماہر ”سر آئزک نیوٹن“نے دریافت کیا تھا۔جبکہ مرکزی وزیر پیوش گوئل آئن اسٹائن کی مثال دیکر ملک میں جاری معاشی سست روی کی اس صورتحال میں ملک کو پانچ لاکھ کروڑ کی معیشت بنانے کی بات کر رہے ہیں۔

جس کا عوام کی جانب سے سوشیل میڈیا پر جم کر مذاق اڑایا جا رہا ہے۔پہلے مرکزی وزیر نرملا سیتا رامن معاشی سست روی سے متعلق دئے گئے ان کے بیان کے بعد عوامی تنقیدوں کا نشانہ بنیں اور اب پیوش گوئل اس کے نشانہ پر ہیں۔در اصل،حکومت نے یہ قبول نہیں کیا ہے ملک معاشی سست روی میں مبتلا ہے۔ایسی صورت میں عوام کو سوشیل میڈیا کے ذریعہ حکومت کو تنقیدوں کا نشانہ بنانے کا موقع مل گیا ہے۔