نئی دہلی ۔ ہندوستان میں کوویڈ19 قہر کے درمیان مسلسل پانچویں دن کورونا کے نئے معاملات ایک لاکھ سے کم رہے ہیں اور پچھلے24 گھنٹوں کے دوران انفیکشن کے 91702 معاملے رپورٹ ہوئے ہیں جس سے متاثرہ افراد کی جملہ تعداد92 لاکھ 74 ہزار 823 کروڑ ہوگئی ہے ۔اس دوران گزشتہ روز ملک میں 32 لاکھ 74 ہزار 672 افراد کو کورونا کے ٹیکے لگائے گئے ، اس کے ساتھ ہی 24 کروڑ60 لاکھ 85 ہزار 649 افراد کو کورونا سے بچاؤ کے ٹیکے لگائے جاچکے ہیں۔
صبح مرکزی وزارت صحت کی جانب سے جاری اعداد و شمار کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وبا کی وجہ سے 3403 افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں ، جو گزشتہ دن کی 6148 اموات کے مقابلے بہت کم ہیں۔ ملک میں اس بیماری سے مرنے والوں کی جملہ تعداد تین لاکھ 63 ہزار79 ہوگئی ہے اور اموات کی شرح اب بھی 1.24 فیصد ہے ۔
گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ایک لاکھ 34 ہزار580 مریض صحت مند ہوچکے ہیں ، جسے ملاکر ملک میں اب تک دوکروڑ77 لاکھ 90 ہزار73 افراد اس وبا کو شکست دے چکے ہیں۔ ملک میں سرگرم معاملات46 ہزار281 کم ہوکر11 لاکھ 21 ہزار671 رہ گئے ہیں۔ سرگرم معاملے کی شرح کم ہوکر3.33 فیصد ہوگئی ہے جبکہ شفایابی کی شرح اب بڑھ کر94.93 فیصد ہوگئی ہے ۔
مہاراشٹر میں ، پچھلے 24 گھنٹوں میں فعال معاملات 1157 کم ہوکر 163586 ہوگئے ہیں۔ دریں اثنا ریاست میں 11449 مزید مریضوں کی صحت یابی کے بعد کورونا سے ٹھیک ہوئے لوگوں کی تعداد 5608753 ہوگئی ہے ، جبکہ 1915 مزید مریضوں کی ہلاکت کی وجہ سے اموات کی تعداد 103748 ہوگئی ہے ۔
کیرالہ میں اس دوران ، فعال معاملات میں 3764 کی کمی واقع ہوئی ہے اور ان کی تعداد اب135717 پرآچکی ہے اور17994 مریضوں کی صحت یابی کی وجہ سے کورونا کو شکست دینے والے افرادکی تعداد2542242 ہوگئی ہے جبکہ 194 مزید مریضوں کی موت ہونے سے مرنے والوں کی تعداد 10631 ہوگئی ہے ۔