Tuesday, June 10, 2025
Homeبین الاقوامیمسلم امیدوار کو مذہب کی بنیاد پر پرکھنے کے خلاف کائلی پیڈلی...

مسلم امیدوار کو مذہب کی بنیاد پر پرکھنے کے خلاف کائلی پیڈلی پارٹی سے مستعفی

- Advertisement -
- Advertisement -

لندن ۔ ایک مسلمان کو پارٹی کا امیدوار بنانے کیلئے مذہب کی بنیاد پر پرکھنے کا رویہ دیکھ کر ٹوری عہدیدار نے استعفیٰ دیدیا، کائلی پیڈلی نے اسٹوربرج میں لوکل پارٹی آفیسر اور ٹوری امیدوار کے عہدوں سے استعفیٰ دیدیا ہے۔ انہوں نے کہا ہے کہ میں نے اپنی آنکھوں سے دیکھا کہ ایک مسلمان کو عبادت کرنے کی بنا پر اذیت پہنچائی گئی، ارکان میں اسلاموفوبیا کی موجودگی کے باعث میں نے پارٹی سے استعفیٰ دیا۔ کائلی نے کہا کہ میں اس انٹرویو میں موجود تھا جس میں ٹوری کونسل کے امیدوار سے سوالات کئے گئے کہ آپ دن میں کتنی مرتبہ نماز پڑھتے ہیں، مسجد میں کتنی مرتبہ جاتے ہیں۔ اس کے بعد ٹوریوں نے آپس میں گفتگو کی کہ کیا ہمیں کسی ایشیائی باشندے کو لینا چاہئے یا نہیں۔

کائلی پیڈلی نے کہا کہ اس نے کنزرویٹو پارٹی کو کئی مرتبہ اس واقعہ کی شکایت کی لیکن  کچھ نہیں ہوا۔ بورس جانسن نے نقاب والی عورت کو لیٹربکس سے تشبیہ دی تھی، جس کی تحقیقات کا مطالبہ اپنی جگہ موجود ہے، ایک دفعہ ایک انٹرویو میں میں خود شامل تھاجس میں مذہب سے متعلق سوالات کئے گئے۔ مسلم کونسل آف برٹین کے جنرل سیکرٹری ہارون خان نے کہا ہے کہ مسلمان امیدوار سے مذہب سے متعلق سوالات کی بوچھاڑ کی گئی جو کہ ناقابل قبول ہے، لوکل پارٹی کو فوراً معطل کر کے تحقیق کی جائے۔