Saturday, May 10, 2025
Homeٹرینڈنگمصر میں 4 ہزار سال قدیم  لکڑی کے 20 تابوت دریافت

مصر میں 4 ہزار سال قدیم  لکڑی کے 20 تابوت دریافت

- Advertisement -
- Advertisement -

قاہرہ ۔ دنیا میں قدیم تہذیبوں اور تمدن کی تواریخ کہیں سب سے زیادہ ہیں تو وہ عرب دنیا کا مشہور ملک مصرہے جہاں ممی اورتابوت کے علاوہ کئی راز دفن ہیں اور آئے دن کسی نہ کسی راز پر سے پردہ اٹھتا ہی رہتا ہے کیونکہ مصر کے علاقوں میں کبھی کوئی اہرام دریافت ہوتا ہے توکبھی کسی بادشا ہ اور تہذیب کے بقایات دستیاب ہوتے تو کبھی یہاں کی زمین اپنے اندار کے کچھ اور راز فاش کردیتی ہے اور اس ہفتہ بھی مصر میں ایک اور راز فاش ہوا ہے۔

مصر میں دریائے نیل کے مغربی کنارے سے لگ بھگ چار ہزار برس قدیم لکڑیوں کے 20 تابوت دریافت ہوئے ہیں۔مصر کی حکومت نے ان تابوتوں کی دریافت کو مصری آثار قدیمہ کے حوالے سے ایک اہم دریافت قرار دیا ہے۔واضح رہے کہ حالیہ برسوں میں یہ سب سے بڑی اور اہم آثار قدیمہ کی دریافت ہے۔ تابوت اساسیف نامی علاقے سے دریافت ہوئے ہیں جو دریائے نیل کے مغرب میں واقع آثارقدیمہ پر مشتمل قبرستان ہے۔

مصری وزارت قدیم نوادرات نے محفوظ اور سربمہر تابوت کی تصاویر ٹوئٹ کی ہیں، یہ تابوت ایک بڑے مقبرے میں موجود تھے، جبکہ ان کے چہروں اور ہاتھوں پر بنایا گیا نقش ونگار اور رنگ جو کہ سرخ، سبز، سفید اور سیاہ ہیں اب بھی اپنی اصل حالت میں موجود ہیں، جوکہ صدیاں گزرجانے کے بعد بھی ماند نہیں پڑیں۔ مصری حکام نے ان تابوتوں کے بارے میں یہ تو نہیں بتایا کہ یہ کس عہد کے ہیں لیکن جس جگہ سے یہ دریافت ہوئے ہیں وہ قدیم مصری شہر تھیبس کا حصہ ہے۔تھیبس قدیم مصر کا شاہی دارالحکومت ہوا کرتا تھا، ابتدائی نشانیوں سے اندازہ لگایا جارہا ہے کہ یہ گیارہویں بادشاہوں کے عہد کا ہے جو کہ 2081سے لیکر 1939قبل مسیح میں گزرے ہیں۔